ہوم » نیوز » عالمی منظر

سعودی عرب کے شہزادے نے ایک ایسا شہر بنانے کا اعلان کیا جہاں نہ کار ہو گی اور نہ سڑک

سعودی عرب کے اس نئے شہر نیوم میں 10 لاکھ لوگوں کو بسایا جائے گا۔ اس میں اسکول، صحت مرکز اور سرسبز وشادابی جیسی سہولتیں ہوں گی۔ یہاں 3،80،000 لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ولی عہد نے بتایا کہ اس انفراسٹرکچر پر 100۔200 بلین ڈالر کا خرچ آئے گا۔

  • Share this:
سعودی عرب کے شہزادے نے ایک ایسا شہر بنانے کا اعلان کیا جہاں نہ کار ہو گی اور نہ سڑک
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان: فوٹو اے ایف پی

ریاض۔ سعودی عرب (Saudi Arab) کے شہزادے اور ولی عہد محمد بن سلمان (Crown Prince Mohammad Bin Salman) نے کہا کہ ایک ایسا شہر بسایا جا رہا ہے جس میں کوئی بھی کار یا سڑک (No Car Neither Road) نہیں ہو گی۔ اس نئے شہر میں صفر کاربن اخراج (Zero Carbon Emission City) ہو گا۔ شہزادے نے نیوم پروجیکٹ کے تحت تقریبا 170 کلومیٹر کی لمبائی میں شہر کو بسانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس ڈیولپمنٹ کو ' دی لائن' کا نام دیا گیا ہے۔ نیوم شہر بنا کر تیل کی دولت سے مالا مال ملک سعودی عرب اپنے لئے بغیر تیل کا مستقبل بھی تلاش کر رہا ہے۔ اس شہر کی تعمیر اس سال کی پہلی سہ ماہی میں شروع ہو جائے گی۔ اس پروجیکٹ کی جانکاری ولی عہد نے ٹیلی ویژن کے ذریعہ دی۔


10 لاکھ لوگوں کو بسانے کا ہے منصوبہ 


سعودی عرب کے اس نئے شہر نیوم میں 10 لاکھ لوگوں کو بسایا جائے گا۔ اس میں اسکول، صحت مرکز اور سرسبز وشادابی جیسی سہولتیں ہوں گی۔ یہاں 3،80،000 لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ولی عہد نے بتایا کہ اس انفراسٹرکچر پر 100۔200 بلین ڈالر کا خرچ آئے گا۔


نیوم میں ہو گی اربوں کی سرمایہ کاری

سعودی ولی عہد نے بتایا کہ نیوم شہر میں ایک اعلی رفتار والا عوامی ٹرانسپورٹ سسٹم قائم کیا جائے گا۔ اس شہر کو تیار کرنے میں آرٹیفیشیل انٹلی جنس کا اہم رول ہو گا۔ اسے 100 فیصد صاف ستھری توانائی کے ذریعہ چلایا جائے گا اور یہاں باشندوں کے لئے آلودگی سے پاک، صحت مند ماحول مہیا کرایا جائے گا۔

سعودی عرب دنیا کا خام تیل برآمد کرنے والا اہم ملک ہے اور یہ سب سے زیادہ آلودگی پھیلانے والے ملکوں میں بھی شامل ہے۔ سعودی عرب نیوم شہر بنا کر بغیر تیل کے اپنا مستقبل تلاش کر رہا ہے۔ نیوم 26،500 مربع کلومیٹر کے علاقے میں پھیلا ہو گا اور اس کی سرحدیں اردن اور مصر کو چھوئیں گی۔ سال 2017 میں جب نیوم کی تعمیر کا اعلان ہوا تھا تو اس میں کافی دلچسپی لی گئی تھی۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jan 12, 2021 06:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading