اسلام آباد لوٹ رہے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کا طیارہ طوفان کی زد میں، برطانوی سیکورٹی ایجنسیوں کے چھوٹے پسینے

کافی مشقت کے بعد شاہی جوڑے کے طیارے کو اسلام آباد بین اقوامی ہوائی اڈے پر اتارا جا سکا۔ طیارہ کو ائیرپورٹ پر اتارنے میں برطانیہ کی سیکورٹی ایجنسیوں کے پسینے چھوٹ گئے۔

Oct 19, 2019 10:46 AM IST | Updated on: Oct 19, 2019 10:51 AM IST
اسلام آباد لوٹ رہے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کا طیارہ طوفان کی زد میں، برطانوی سیکورٹی ایجنسیوں کے چھوٹے پسینے

پاکستان میں بال۔ بال بچے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ، سیکورٹی ایجنسیوں کے چھوٹے پسینے

پاکستان کے پانچ روزہ دورے کے بعد برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن جمعہ کو اپنے وطن واپس لوٹ گئے۔ حالانکہ برطانیہ واپس ہونے سے پہلے شاہی جوڑے کا طیارہ ایک بڑے حادثہ کا شکار ہونے سے بچ گیا۔ دراصل، شہزادہ ولیم کا طیارہ جب لاہور سے اسلام آباد کے لئے لوٹ رہا تھا، تبھی وہ ایک خطرناک طوفان کی زد میں آ گیا۔

طوفان میں طیارہ کو پھنستا دیکھ کر پائلٹ نے اسے کئی بار نیچے اتارنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکا۔ کافی مشقت کے بعد طیارے کو اسلام آباد بین اقوامی ہوائی اڈے پر اتارا جا سکا۔ طیارہ کو ائیرپورٹ پر اتارنے میں برطانیہ کی سیکورٹی ایجنسیوں کے پسینے چھوٹ گئے۔

Loading...

پاکستان کے پانچ روزہ دورے کے بعد برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن جمعہ کو اپنے وطن واپس لوٹ گئے۔ پاکستان کے پانچ روزہ دورے کے بعد برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن جمعہ کو اپنے وطن واپس لوٹ گئے۔

خراب موسم کے مدنظر طیارے کو فورا لاہور میں اتارنے کی کوشش کی گئی۔ رائل ائیرفورس کے پائلٹ کی طرف سے دو بار طیارہ اتارنے کی کوشش ناکام ثابت ہوئی۔ پہلی بار طیارے کو راولپنڈی کے چھاونی شہر میں ایک فوجی اڈے پر اتارنے کی کوشش کی گئی جبکہ دوسری بار اسلام آباد بین اقوامی ہوائی اڈے پر۔ کافی مشقت کے بعد طیارے کو اسلام آباد بین اقوامی ہوائی اڈے پر اتارا جا سکا۔ موسم صاف ہونے کے بعد شاہی جوڑا برطانیہ کے لئے روانہ ہو گیا۔

Loading...