اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Priyanka Chopraنے یوکرین پناہ گزینوں سے پولینڈ میں کی ملاقات، انسٹاگرام پر شیئر کی یہ جذباتی ویڈیو

    پریانکا چوپڑا نے پولینڈ کا یہ دورہ یونیسیف کی مدد سے کیا ہے۔ پرینکا نے یہاں رہنے والے بچوں کے ساتھ وقت بھی گزارا اور خوب مزے بھی کیے۔ پریانکا چوپڑا ایک عرصے سے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ پر کھل کر آواز اٹھاتی رہی ہیں۔

    • Share this:
      Priyanka Chopra On Russia-Ukraine war:بالی ووڈ سے ہالی ووڈ کا سفر طے کرنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا (Priyanka Chopra) عالمی یونیسیف (UNICEF) کی خیر سگالی کی سفیر بھی ہیں۔ فلموں کے علاوہ پریانکا چوپڑا سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔ پریانکا چوپڑا اس دوران روس کے حملے کی وجہ سے یوکرین (Ukraine)چھوڑنے والے لوگوں سے ملنے پولینڈ پہنچ گئیں۔ پرینکا نے یہاں یوکرین کے پناہ گزینوں سمیت وہاں بچوں سے بھی ملاقات کی۔ یہی نہیں پریانکا نے انسٹا پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں یوکرین کے پناہ گزینوں کے لیے ان کا درد بھی بیان کیا گیا ہے۔

      دراصل، پرینکا چوپڑا نے پولینڈ میں یوکرین کے پناہ گزینوں سے ملاقات کے بعد ایک جذباتی پیغام کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں پریانکا یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے یوکرین کی صورتحال پر بتا رہی ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے لکھا ہے کہ یوکرین میں اب بھی حالات بہت خراب ہیں، جنگ ابھی بھی جاری ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ سائز اور تعداد کے لحاظ سے یہ انسانی تاریخ میں دنیا کی سب سے بڑی نقل مکانی ہے۔

      یوکرین کے پناہ گزینوں کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا، 'براہ کرم اس جنگ سے متاثر ہونے والوں کی زندگیوں کو قریب سے دیکھیں'۔ اس کے ساتھ پرینکا نے بتایا کہ کس طرح روس-یوکرین جنگ سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہو رہے ہیں۔

      View this post on Instagram

      A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

      یہ بھی پڑھیں:

      امیت شاہ نے کہا’احتیاطی خوراک‘کا کام پورا ہونے کے بعد بنیں گے شہریت قوانین کے Rules

      یہ بھی پڑھیں:
      Sun Hole Solar Storm:آج زمین سے ٹکرائے گا شمسی طوفان، دنیا میں ہوسکتا ہے بلیک آؤٹ

      بتادیں کہ پریانکا چوپڑا نے پولینڈ کا یہ دورہ یونیسیف کی مدد سے کیا ہے۔ پرینکا نے یہاں رہنے والے بچوں کے ساتھ وقت بھی گزارا اور خوب مزے بھی کیے۔ پریانکا چوپڑا ایک عرصے سے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ پر کھل کر آواز اٹھاتی رہی ہیں۔ وہیں پرینکا کی اس کوشش کی ہر طرف تعریف ہو رہی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: