உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کوکیسےکیاجائےگا الوداع؟ آخرکون کونسی اداکی جائےگی رسومات؟

    رائل ایئر فورس ملکہ کو لندن کے قریب ایک ہوائی اڈے پر لے جائے گی،

    رائل ایئر فورس ملکہ کو لندن کے قریب ایک ہوائی اڈے پر لے جائے گی،

    Queen Elizabeth II: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے جسد خاکی کو ایک عظیم الشان جلوس کے ساتھ آہستہ آہستہ منتقل کیا جائے گا اور اسے پیر کی سہ پہر تک ہولیروڈ ہاؤس تھرون روم میں رکھا جائے گا۔ یہ سفر 280 کلومیٹر طویل ہے اور توقع ہے کہ چھ گھنٹے میں مکمل ہو جائے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • INTER, Indiaukuk
    • Share this:
      ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم (Queen Elizabeth II) کی موت کے بعد پورے ملک میں سوگ منایا جارہا ہے۔ برطانوی قوم برطانیہ کے سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ کو الوداع کرنے کی تیاری کر رہی ہے جو جمعرات کے روز 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اس افسانوی شخصیت کی آخری رسومات کے تحت شاہی اور تاریخی انداز میں متعدد امور انجام دئیے جائیں گے۔ ہفتہ بھر کے عظیم الشان جلوس اور دیگر تقریبات کے علاوہ عوام کی جانب سے راج تحسین پیش کیا جائے گا۔ یہ رسومات برطانیہ بھر میں منعقد ہوں گے۔

      ملکہ کا تابوت اتوار کو سکاٹش اسٹیٹ بالمورل کیسل سے روانہ ہوا، اس کے بعد ملکہ برطانیہ کے آخری سفر کا آغاز کیا جو کہ لندن کی طرف سفر کرے گا۔ بلوط کے تابوت کو ابرڈین اور ڈنڈی کے دیہاتوں اور شہروں سے ہوتے ہوئے ایڈنبرا کے محل ہولیروڈ ہاؤس میں منتقل کیا جائے گا، جو اسکاٹ لینڈ میں برطانوی بادشاہ کی سرکاری رہائش گاہ ہے۔ بالمورل کے چھ گیم کیپر اس کا تابوت اٹھائیں گے۔

      ویسٹ منسٹر ہال میں ملکہ کے تابوت کو اٹھائے ہوئے پلیٹ فارم پر رکھا جائے گا، جسے کیٹفالک کہتے ہیں۔ کیٹفالک کی حفاظت ہر کونے سے شاہی خاندان کے سپاہی کریں گے۔ تابوت برطانوں وقت کے مطابق رات 7:30 بجے ہال میں پہنچنے کی توقع ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات 19 ستمبر کو طئے، ملک بھر میں 4 دن تک ہوگا عوامی دیدار

      ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے جسد خاکی کو ایک عظیم الشان جلوس کے ساتھ آہستہ آہستہ منتقل کیا جائے گا اور اسے پیر کی سہ پہر تک ہولیروڈ ہاؤس تھرون روم میں رکھا جائے گا۔ یہ سفر 280 کلومیٹر طویل ہے اور توقع ہے کہ چھ گھنٹے میں مکمل ہو جائے گا۔ پورے راستے میں عوام کے لیے مخصوص راستہ ہوگا، جہاں سے وہ ملکہ کا آخری دیدار کرسکیں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      کون تھیں کوئن ایلزابیتھ دوم، جنہوں نے آج دنیا کو کہا الوداع، جانئے 10 خاص باتیں



      واضح رہے کہ کوئن ایلزابیتھ دوم 21 اپریل 1926 کو پیدا ہوئی تھیں۔ تب ان کے دادا جارج پنچم کی حکومت ہوا کرتی تھ ۔ ان کے والد ایلبرٹ بعد میں جارج چھٹے کے طور پر جانے گئے، وہ جارج پنچم کے دوسرے بیٹھے تھے ۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: