உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سختی! پاکستان میں ضبط ہوں گی حافظ سعید، مسعود اظہر اور داود ابراہیم کی جائیداد

    پاکستان میں ضبط ہوں گی حافظ سعید، مسعود اظہر اور داود ابراہیم کی جائیداد

    پاکستان (Pakistan) نے حافظ سعید، مسعود اظہر اور داود ابراہیم پر مزید پابندیاں عائد کی ہیں۔ ساتھ ہی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کرنے اور ان کے بینک اکاونٹ (Bank Accounts) کو سیل کرنے کے بھی احکامات دیئے ہیں۔

    • Share this:
      اسلام آباد: پاکستان حکومت نے ملک میں موجود دہشت گردوں کی نئی فہرست جاری کی ہے، جس میں انڈورورلڈ ڈان داود ابراہیم کا نام بھی شامل ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ میں یہاں ہفتہ کو یہ اطلاع دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان حکومت نے 88 دہشت گردوں پر پابندی لگائی ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ جب پاکستان نے سرکاری طورپر سرکاری آرڈر میں قبول کیا ہے کہ داودا ابراہیم پاکستان میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کا موسٹ وانٹیڈ مجرم داود ابراہیم کاسکر پاکستان کے کراچی میں چھپا ہوا ہے۔ داود ہندوستان میں ممبئی میں 1993کے بم دھماکوں میں شامل تھا۔ ہندوستان اور امریکہ نے داود ابراہیم کو 2003 میں عالمی دہشت گرد اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی اس کی اطلاع دینے والے کو 25 کروڑ امریکی ڈالر انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔



      بینک اکاونٹ سیل کرنے کا حکم

      خبر کے مطابق، پاکستانی حکومت نے ان تنظیموں اور دہشت گردوں کے معاونین حافظ سعید، مسعود اظہر اور داود ابراہیم پر مزید پابندیاں عائد کی ہیں۔ ساتھ ہی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کرنے اور ان کے بینک اکاونٹ کو سیل کرنے کے بھی احکامات دیئے ہیں۔ خبر کے مطابق سعید، اظہر، ملا فضل اللہ (عرف ملا ریڈیو)، ذکیر الرحمن لکھوی، محمد یحیٰ مجاہد، عبدالحکیم مراد، نور ولی مسعود، ازبیکسان لبریشن موومنٹ کے فضل رحیم شاہ، طالبان لیڈروں جلال الدین حقانی، خلیل احمد حقانی، یحیٰ حقانی اور ابراہیم اور ان کے معاون فہرست میں ہیں۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: