ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان : تحریک لبیک کے لیڈر کی گرفتاری کے بعد پرتشدد احتجاج ، اسلام آبادی اور لاہور سمیت کئی شہروں میں ہائی وے بلاک

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعد رضوی کی گرفتار کے خلاف تحریک لبیک کے ہزاروں کارکنان سڑکوں پر اتر آئے اور پولیس اہلکاروں پر حملہ پر کی بھی خبریں ہیں ۔ دونوں طرف سے لاٹھی ٹھنڈے بھی چلے اور پتھراو کے واقعات بھی پیش آئے ۔

  • Share this:
پاکستان : تحریک لبیک کے لیڈر کی گرفتاری کے بعد پرتشدد احتجاج ، اسلام آبادی اور لاہور سمیت کئی شہروں میں ہائی وے بلاک
پاکستان : تحریک لبیک کے لیڈر کی گرفتاری کے بعد پرتشدد احتجاج ، اسلام آبادی اور لاہور سمیت کئی شہروں میں ہائی وے بلاک ۔ تصویر : اے ایف پی ۔

اسلام آباد : پاکستان میں تحریک لبیک پاکستان کے لیڈر سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد کئی اہم شہروں میں احتجاج کئے جارہے ہیں ۔ گرفتاری سے ایک دن پہلے تحریک لبیک کے لیڈر رضوی نے عمران خان حکومت کو وارننگ دی تھی کہ اگر پیغمر اسلام کا کارٹون بنانے کے معاملہ پر فرانسیسی سفیر کو ملک سے باہر نہیں نکالا گیا تو اس کے خلاف احتجاج کئے جائیں گے ۔


تاہم گزشتہ روز تحریک لبیک کے لیڈر کو گرفتار کرلیا گیا ، جس کے بعد سے ہی احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ کراچی ، لاہور ، اسلام آباد کے باہری علاقوں اور پاکستان کے دیگر شہروں میں احتجاج ہورہے ہیں ، جس کی وجہ سے کئی اہم شاہراہوں کو بند کردیا گیا ہے ۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سمیت کئی شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں ۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق سعد رضوی کی گرفتار کے خلاف تحریک لبیک کے ہزاروں کارکنان سڑکوں پر اتر آئے اور پولیس اہلکاروں پر حملہ پر کی بھی خبریں ہیں ۔ دونوں طرف سے لاٹھی ٹھنڈے بھی چلے اور پتھراو کے واقعات بھی پیش آئے ۔  بے قابو بھیڑ کو قابو میں کرنے کلئے پولیس نے آنسو گیس کے گولے بھی داغے اور پانی کی بوچھاریں بھی کی گئیں ۔


بتادیں کہ دراصل پاکستان میں اس وقت جو کچھ ہورہا ہے ، اس کی شروعات نومبر 2020 میں ہوئی تھی ۔ اس وقت فرانس کے صدر ایمینوئل میکروں نے ایک ٹیچر کے ذریعہ شخصی آزادی کی ایک کلاس میں پیغمبر اسلام کے خاکہ کو دکھائے جانے کی حمایت کی تھی ، جس کی کافی تنقید کی گئی تھی ۔

تاہم بعد میں اس ٹیچر سیموئل پیٹی کا قتل کردیا گیا تھا ، جس پر صدر نے پیٹی کی حمایت کی کی تھی ۔ اس کی وجہ سے تحریک لبیک نے پاکستانی حکومت سے فرانسیسی سفیر کو 20 اپریل سے پہلے پاکستان سے باہر نکالنے کا مطالبہ کیا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 13, 2021 04:35 PM IST