உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بلیک آؤٹ اور لوڈ شیڈنگ کو لے کر سڑکوں پر اُتری پاکستانی عوام، ووٹنگ کا بائیکاٹ کرنے کی دی دھمکی

    بلیک آؤٹ اور لوڈ شیڈنگ کو لے کر سڑکوں پر اُتری پاکستانی عوام، ووٹنگ کا بائیکاٹ کرنے کی دی دھمکی

    بلیک آؤٹ اور لوڈ شیڈنگ کو لے کر سڑکوں پر اُتری پاکستانی عوام، ووٹنگ کا بائیکاٹ کرنے کی دی دھمکی

    مظاہرین نے دھمکی دی ہے کہ اگر بجلی کی سپلائی شروع نہیں کی گئی تو وہ مرکزی شاہراہ کے ساتھ ساتھ گرڈ اسٹیشن پر حملہ کردیں گے اور آئندہ انتخابات میں ووٹنگ کا بائیکاٹ کریں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Islamabad
    • Share this:
      پاکستان بھر میں مکمل بلیک آوٹ، لوڈ شیڈنگ، ٹریپنگ اور کم وولٹیج کے مسائل پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کلات کے غریب آباد کے لوگ طویل عرصے سے بجلی اور گیس کے مسائل سے نبردآزما ہیں۔ لوگوں نے اس کی شکایت عہدیداروں سے کی، لیکن حالات نہیں بدلے۔ اس لیے، مایوس لوگوں کو مخالفت کے لیے مجبور ہونا پڑا۔

      سڑکوں پر اُترے لوگ
      مقامی میڈیا انتخاب ڈیلی کے مطابق، لوگ سڑکوں پر اتر آئے۔ خواتین اور بچوں نے نیشنل ہائی وے کو بند کردیا۔ کراچی کوئٹہ پر ٹریفک متاثر ہوگئی ہے۔ گزشتہ مہینے غریب آباد میں ایک ٹرانسفارمر جل گیا تھا۔ تب سے لوگ بجلی کے مسئلہ سے پریشان ہیں، کیونکہ ٹرانسفارمر کی نہ تو مرمت کی گئی ہے اور نہ ہی اسے تبدیل کیا گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      کون ہیں پاکستان کے نئے آرمی چیف عاصم منیر؟ مانے جاتے ہیں عمران خان اور کٹر ہندوستان مخالف

      پاکستانی معیشت تباہی کاشکار! ذخائرہورہے ہیں ختم، معاشی غیر یقینی صورتحال میں مسلسل اضافہ

      پاکستانی عدالت میں شہاب چتور کو ویزا دینے کی درخواست مسترد، اب پیدل سفرِ حج کا کیا ہوگا؟

      یہ بھی پڑھیں:
      ایلون مسک کا دعویٰ-ٹوئٹر پر کم ہوگیا ہیٹ اسپیچ کا سیلاب، اندرون مہینہ 75 فیصدی کی آئی کمی

      متحدہ عرب امارات میں پاسپورٹ پر واحد نام رکھنے والے افراد کے داخلے پر پابندی! آخرکیاہےوجہ؟

      ووٹنگ کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی
      اردو پوائنٹ کی رپورٹ کے مطابق، مظاہرین نے دھمکی دی ہے کہ اگر بجلی کی سپلائی شروع نہیں کی گئی تو وہ مرکزی شاہراہ کے ساتھ ساتھ گرڈ اسٹیشن پر حملہ کردیں گے اور آئندہ انتخابات میں ووٹنگ کا بائیکاٹ کریں گے۔ اس کے علاوہ، اسکردو میں لوگوں اور تاجرین نے سڑکوں پر اتر آئے اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف مرکزی شاہراہ کو بلاک کردیا۔ آستانہ چمک روڈ پر ٹریفک پوری طرح سے متاثر ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاروں کی وجہ سے پوری طرح سے افراتفری مچ گئی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: