اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستان :عمران خان کی حمایت میں پْرتشدداحتجاج، ہجوم سڑکوں پر،متعدد افراد زخمی اورگرفتار،جانیےتفصیلات۔

    Youtube Video

    لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے گورنر ہاؤس کے باہر ٹائر جلائے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ مظاہرین عمران خان کی حمایت میں نعرے لگاتے رہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, Indialahorelahorelahorelahorelahorelahorelahorelahorelahorelahore
    • Share this:
      پاکستان میں سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملے کے بعد مظاہروں نے پرتشدد شکل اختیار کرلی ہے، ہجوم سڑکوں پر نکل آیا ہے، پولیس نے آنسو گیس اور طاقت کا استعمال کیا اور متعدد گرفتاریاں کیں۔لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے گورنر ہاؤس کے باہر ٹائر جلائے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ مظاہرین عمران خان کی حمایت میں نعرے لگاتے رہے۔ بہت سے لوگوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کتے جیسے ناموں سے بھی پکارا ہے۔

      ذرائع کے مطابق پارٹی کے حامیوں نے راولپنڈی، پشاور، لاہور، ملتان، کراچی اور دیگر شہروں میں اہم سڑکیں بلاک کر دیں۔
      ذرائع کے مطابق پارٹی کے حامیوں نے راولپنڈی، پشاور، لاہور، ملتان، کراچی اور دیگر شہروں میں اہم سڑکیں بلاک کر دیں۔


      پی ٹی آئی کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، کوئٹہ اور پشاور سمیت پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں مظاہرے کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق پارٹی کے حامیوں نے راولپنڈی، پشاور، لاہور، ملتان، کراچی اور دیگر شہروں میں اہم سڑکیں بلاک کر دیں۔انہوں نے حال ہی مبینہ قاتلانہ حملے کے خلاف راولپنڈی کے فیض آباد انٹر چینج پر احتجاج کیا۔

      یہ بھی پڈھیں:'پاکستانی وزیراعظم کرنا چاہتے ہیں میرا قتل'، عمران خان کا سنگین الزام، جانئے 10 بڑی باتیں

      ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی کے علامہ اقبال پارک کے باہر پی ٹی آئی کے کارکن بھی جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ پارٹی کے قانون ساز علی نواز اور خرم نواز بھی پنڈال میں موجود بتائے جاتے ہیں۔

      اسلام آباد پولیس علاقے میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے وقفے وقفے سے آنسو گیس کے گولے داغ رہی ہے جنہوں نے پولیس اور فرنٹیئر کور  کے اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔ذرائع نے مزید کہا ہے کہ  فورسز نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

      لاہور میں پارٹی کے کارکنان اور حامی ٹھوکر نیاز بیگ میں جمع ہیں جہاں سینیٹر اعجاز چوہدری احتجاج کی قیادت کر رہے ہیں۔بہاولنگر میں رفیق شاہ کا احتجاج جاری ہے جب کہ راجن پور میں چوک الہ آباد، روجھان، فاضل پور، جام پور میں حامیوں کا دھرنا جاری ہے۔

      پشاور میں مظاہرین موٹروے انٹرچینج پر جمع ہیں۔  وہ وفاقی حکومت اور فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے ہیں۔چارسدہ میں پی ٹی آئی کے کارکنان صوبائی وزیر قانون فضل شکور خان کی قیادت میں فاروق اعظم چوک پر احتجاج کر رہے ہیں۔ کارکنوں نے ٹائر جلائے، سڑکیں بلاک کیں اور ٹریفک میں خلل ڈالا۔
      Published by:Mudasir Mir
      First published: