واشنگٹن۔ امریکی عہدہ صدارت کے امیدواروں میں ریپبلکن پارٹی کی جانب سے آگے چل رہے ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی طریقہ سے اسقاط حمل کرانے والی خواتین کو سزا دی جانی چاہیے۔ ٹرمپ نے ایس ایم این بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ’’غیر قانونی طریقہ سے اسقاط حمل کرانے والی خواتین کو سزا دینے کا قانون ہونا چاہیے‘‘۔
انٹرویو لینے والے نے جب یہ پوچھا کہ کس طرح کی سزا ہونی چاہیے تو ٹرمپ نے کہا میں نے ابھی اس بابت غور نہیں کیا ہے لیکن کسی نہ کسی طرح کی سزا ضرور ملنی چاہیے ‘‘۔
حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواتین اسقاط کراسکتی ہیں لیکن صرف منظور شدہ اداروں میں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔