پوتن نے کہا-مستقبل ہندوستان کا ہے۔۔دنیا میں بڑھ رہا ہے رول، پی ایم مودی کی قیادت کی بھی تعریف کی
پوتن نے کہا-مستقبل ہندوستان کا ہے۔۔دنیا میں بڑھ رہا ہے رول، پی ایم مودی کی قیادت کی بھی تعریف کی (فائل فوٹو)
ماسکو میں منعقدہ سالانہ ولدائی مباحثہ کے دوران روس کے صدر ولادیمیرپوتن نے کہا کہ ایک برطانوی کالونی سے آزاد جدید ملک بننے تک ہندوستان نے ترقی کے شعبے میں ناقابل یقین ترقی کی ہے۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ایک مرتبہ پھر ہندوستان اور وزیراعظم نریندر مودی کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر ہندوستان کا کردار مزید بڑھا ہے۔ وہیں وزیراعظم مودی کی قیادت میں پچھلے کچھ سالوں میں ہندوستان میں ’میک ان انڈیا‘ جیسے کئی کام ہوئے ہیں۔ یہ کافی معنی رکھتا ہے۔ اس لیے مستقبل ہندوستان کا ہے۔
ماسکو میں منعقدہ سالانہ ولدائی مباحثہ کے دوران روس کے صدر ولادیمیرپوتن نے کہا کہ ایک برطانوی کالونی سے آزاد جدید ملک بننے تک ہندوستان نے ترقی کے شعبے میں ناقابل یقین ترقی کی ہے۔ گزشتہ کچھ سالوں میں وزیراعظم نرینر مودی کی قیادت میں ہندوستان میں کئی کام ہوئے ہیںَ ان کا میک ان انڈیا پروگرام میں اقتصادی طور پر معنی رکھتا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ پی ایم مودی کے قیادت میں بہت کچھ کیا گیا ہے۔ وہ محب وطن ہیں۔ میک ان انڈیا کا ان کا خیال اقتصادی اور اخلاقی دونوں میں معنی رکھتا ہے۔ مستقبل ہندوستانکا ہے، اس پر فخر ہوسکتا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا جمہوریہ ہے۔
پوتن نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کے ساتھ ہمارے خاص تعلقات ہیں۔ انہوں نے اسے کئی دہائیوں کے مضبوط معاون تعلقات کو دہائیوں پر محیط قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان کبھی کوئی مشکل ایشو نہیں رہا اور ہم نے ایک دوسرے کی حمایت کی اور ابھی یہی ہورہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ مستقبل میں بھی ہوتا رہے گا۔
روسی صدر نے کہا کہ ہمارے درمیان اقتصادی تعاون فروغ پا رہا ہے، ہم نے تجارت کا حجم بڑھایا ہے۔ پی ایم مودی نے مجھ سے کھاد کی سپلائی بڑھانے کو کہا ہے جو ہندوستانی زراعت کے لیے بہت اہم ہے۔ ہم نے اس کے حجم میں 7.6 گنا اضافہ کیا ہے۔ زراعت میں تجارت تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔