اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کیرالی کی لڑکی قطر کے اسکول بس میں مردہ پائی گئی! آخر کیا ہے معاملہ؟ جانیے تفصیلات

    تصویر: Deccan News

    تصویر: Deccan News

    وزارت تعلیم نے ایک بیان جاری کیااور اس میں کہا گیا ہے کہ وزارت اور متعلقہ حکام متعلقہ ضوابط کے مطابق اور جاری تحقیقات کے نتائج کی بنیاد پر ضروری اقدامات کریں گے اور مجرموں کے لیے زیادہ سے زیادہ سزا کو یقینی بنائیں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Qatar
    • Share this:
      قطر کے مقامی میڈیا کے مطابق قطر میں مقیم ایک 4 سالہ کیرالی لڑکی مردہ حالت میں اسکول کے بس میں پائی گئی ہے۔ اتفاق سے اسی دن یعنی 11 ستمبر کو اس لڑکی کا سالگرہ تھا۔ متوفی کی شناخت منسا مریم جیکب (Minsa Mariam Jacob) کے طور پر کی گئی ہے۔ اس کا تعلق کیرالہ کے کوٹائم ضلع کے چنگوانم سے ہے۔ جو کہ ڈیزائنر-کم-آرٹسٹ کوچوپرمبیل ابھیلاش چاکو اور سومیا کی بیٹی تھی۔

      دوپہر کے وقت جب اسکول بس کا عملہ واپسی کے سفر سے پہلے بس میں داخل ہوا تو انہوں نے لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں دیکھا۔ اگرچہ اسے الوکرا کے ایک ہسپتال لے جایا گیا لیکن اس کی جان نہیں بچ سکی۔ مریم کی موت کی خبر نے آن لائن غم اور غصے کی لہر کو جنم دیا ہے، بہت سے لوگوں نے فوری کارروائی اور جوابدہی کا مطالبہ کیا ہے۔

      قطر کی وزارت تعلیم نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے لڑکی کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ٹویٹر پر ایک بیان میں قطر کی وزارت تعلیم (MoEHE) نے کہا کہ وزارت تعلیم اور اعلیٰ تعلیم ایک نجی اسکول میں کنڈرگارٹن کے طالب علم کی موت پر سوگ کا اظہار کرتی ہے۔ وزارت نے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

      وہ دوحہ میں الواکرا میں اسپرنگ فیلڈ کنڈرگارٹن کی کنڈرگارٹن کی طالبہ تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منسا مریم جیکب اسکول جاتے ہوئے سو رہی تھیں اور اسکول بس کے عملے نے یہ نہیں دیکھا کہ وہ اپنے ساتھی طلبہ کے ساتھ بس سے نہیں اتری اس کے بعد کیا ہوا اور کیسے ہوا، اس بارے میں تحقیقات کی جارہی ہے۔ مبینہ طور پر بس دن کی گرمی کے دوران کھلی جگہ پر کھڑی تھی۔ جو دوپہر کے وقت 40 ڈگری سیلسیس (104 ڈگری فارن ہائیٹ) سے زیادہ بڑھ سکتی ہے۔ اس وقت بھی کسی کو پتہ نہیں تھا کہ یہ لڑکی بس میں ہے یا وہ اسکول چلی گئی ہے یا وہ لاپتہ ہوگئی ہے۔

      وزارت اور متعلقہ حکام متعلقہ ضوابط کے مطابق اور جاری تحقیقات کے نتائج کی بنیاد پر ضروری اقدامات کریں گے اور مجرموں کے لیے زیادہ سے زیادہ سزا کو یقینی بنائیں گے۔

      یہ بھی پڑھیں: 


      ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت اپنے طلبہ کے لیے سیکورٹی اور حفاظتی معیار پر عمل پیرا ہونے کی یقین دھانی کرتی ہے اور اس سلسلے میں کسی کوتاہی کو برداشت نہیں کرے گی۔ وزارت متوفی طالب علم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: