نئی دہلی: پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازیبا اور توہین آمیز تبصروں کو لے کر بی جے پی نے اپنے دو لیڈروں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ پارٹی کی قومی ترجمان نوپور شرما کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ دہلی میں پارٹی کے میڈیا سربراہ نوین جندل کو باہر کا راستہ دکھایا گیا ہے۔ نوپور شرما اور نوین جندل کے تبصروں کی وجہ سے عرب ممالک میں کافی ناراضگی دیکھنے کو ملی تھی۔
سوشل میڈیا پر ہندوستانی سامانوں کے بائیکاٹ کی اپیل ہو رہی تھی۔ مخالفت بڑھنے کے درمیان قطر، کویت کے علاوہ ایران نے بھی ہندوستانی سفیر کو بلاکر احتجاج درج کرایا تھا۔ آئیے اسی تنازعہ کے درمیان ایک نظر ڈالتے ہیں، قطر اور کویت میں مذہبی آزادی اور لوگوں کے حقوق کے بارے میں۔
قطر میں نافذ ہے شریعہ قانونتقریباً 30 لاکھ کی عوامی آبادی والے قطر میں بیشتر آبادی غیر شہریوں کی ہے۔ ہندوستان کے 10 لاکھ سے زیادہ لوگ وہاں رہتے ہیں۔ قطر کے اصل باشندوں میں بشتر لوگ سنی مسلمان ہیں، معمولی شیعہ مسلمان بھی ہیں۔ قطر کے آئین کے مطابق، اسلام یہاں کا اہم مذہب ہے اور شریعہ کے حساب سے قانون نافذ ہے۔ شریعت میں قوانین پر سخت عمل کیا جاتا ہے۔ اسی کے مطابق قطر میں بھی لوگوں پر سخت پابندیاں رہتی ہیں۔ اسلام اور اس سے متعلق علامات کی توہین اور ایش نندا کو لے کر بے حد سختی برتی جاتی ہے۔ اس کے لئے سخت سزا کا التزام ہے۔
شراب، خنزیر اسلام میں حرام ہونے کے سبب پابندیقطر میں شراب، ڈرگس جیسے نشیلی اشیا کے عوامی طور پر استعمال کرنے کی سخت ممانعت ہے۔ خلاف ورزی کرنے پر سزا متعین ہے۔ قطر میں اسی سال نومبر-دسمبرمیں فٹبال عالمی کپ ہونا ہے۔ اس کے پیش نظر اسٹیڈیم کے اندر بیئر اور شراب کے چھوٹ دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے، لیکن ابھی تک حکومت نے کوئی نرمی نہیں دکھائی ہے۔ کھانے پینے کی چیزوں کو لے کر بھی کئی طرح کی پابندیاں رہتی ہیں۔ خنزیر اور اس سے بننے والی اشیا کے استعمال پر پابندی ہے۔ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر سخت سزا دی جاتی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔