உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بڑی خبر: قطر کے وزیر اعظم مکہ کانفرنس میں شامل ہوں گے

    قطر کے وزیر اعظم عبد اللہ بن ناصر بن خلیفہ آل ثانی: فوٹو سوشل میڈیا۔

    قطر کے وزیر اعظم عبد اللہ بن ناصر بن خلیفہ آل ثانی: فوٹو سوشل میڈیا۔

    قطر دو سال کی پابندی کے بعد پہلی مرتبہ کسی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں حصہ لے رہا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      قطر کے وزیر اعظم عبد اللہ بن ناصر بن خلیفہ آل ثانی اس ہفتے مکہ میں ہونے والی گلف کانفرنس میں حصہ لیں گے۔ قطر دو سال کی پابندی کے بعد پہلی مرتبہ کسی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں حصہ لے رہا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق قطر کے وزیر اعظم اور سعودی عرب کے اعلی حکام کے درمیان بدھ کو میٹنگ ہوگی ۔
      میٹنگ میں متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کانفرنس میں شامل ہوں گے۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد ایران، امریکہ اور خلیجی ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور علاقائی سکیورٹی ہے۔ سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس ہفتے کے اوائل میں قطر کے وزیر اعظم کو گلف کانفرنس میں شامل ہونے کے لئے مدعو کیا تھا ۔
      First published: