آج QUAD ممالک کے لیڈروں کی اہم میٹنگ، وزیر اعظم مودی ہوں گے شامل، چین کی ہوسکتی ہے’گھیرے بندی‘
دنیا کے چار طاقتور جمہوری ممالک (Democratic Countries) کے لیڈروں کی اہم میٹنگ میں کورونا ویکسین (Covid Vaccine)، تکنیکی تعاون (Technology Cooperation)، کلائمیٹ چینج جیسے موضوع اہم رہ سکتے ہیں، لیکن مانا جا رہا ہے کہ سب سے اہم موضوع چین کا ہو سکتا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 12, 2021 09:15 AM IST

آج QUAD ممالک کے لیڈروں کی اہم میٹنگ، وزیر اعظم مودی ہوں گے شامل، چین کی ہوسکتی ہے’گھیرے بندی‘
نئی دہلی: QUAD ممالک کی اہم میٹنگ آج ویڈیو کانفرنسنگ (Video Conferencing) کے ذریعہ ہوگی۔ اس میٹنگ میں پہلی بار وزیر اعظم نریندر مودی، امریکہ کے صدر جو بائیڈن، آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ ماریسن اور جاپان کے وزیر اعظم یوشیہیڈے شامل ہیں۔ دنیا کے چار طاقتور جمہوری ممالک کے لیڈروں کی اہم میٹنگ میں کورونا ویکسین، ٹیکنیکل سپورٹ، آب وہوا کی تبدیلی جیسے موضوع اہم رہ سکتے ہیں، لیکن مانا جا رہا ہے کہ سب سے اہم موضوع چین کا ہو سکتا ہے۔
کورونا کے ابتدائی دنوں اور پھر وبا کے دوران چین کے رخ کی وجہ سے بین الاقوامی مشکلیں پیدا ہوئیں۔ شروعات میں چین پر کورونا کی جانکاری نہ مہیا کرائے جانے کے الزام لگے۔ اسے لے کر سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کھلے عام چین کی مذمت کی تھی۔ پھر اپریل - مئی 2020 میں چین نے ہندوستان کی سرحد کی تجاوزات کرنے کی کوشش کی، جس پر شروع ہوا تنازعہ حال میں کچھ کم ہوا ہے۔ جنوبی چین ساگر میں بھی چین مسلسل اپنی دادا گیری دکھاتا رہا ہے۔
بائیڈن حکومت بھی دکھا رہی ہے چین کے خلاف سختی
دوسری طرف، امریکہ کی جو بائیڈن حکومت چین کے خلاف ملسل سختی دکھا رہی ہے۔ امریکہ کے متاثر کن سینیٹروں نے سینیٹ میں کئی تجویز پیش کرکے جنوبی چین ساگر میں بڑھتی فوجی سرگرمیوں کے لئے چین کی تنقید کی ہے۔ ساتھ ہی بیجنگ کی اقتصادی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لئے بھی تجویز پیش کی ہے، ج سے عالمی بازار کے ساتھ ساتھ امریکی تجارت کو نقصان ہوتا ہے۔