وہائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ ٹیلی کام اور 6جی ٹیکنالوجی کے شعبے میں چینی خطروں کے درمیان کواڈ ممالک (ہندوستان، آسٹریلیا، امریکہ و جاپان) نے سائبر سیکورٹی کے بہترین طریقوں کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے لئے چاروں ملک سائبر سیکورٹی بڑھانے کے لیے ’مشین لرننگ‘ اور متعلقہ جدید ٹکنالوجی کا فائدہ اٹھانے پر متفق ہوگئے ہیں۔
وہائٹ ہاوس نے کہا، آسٹریلیا، ہندوستان ، جاپان اور امریکہ کے عہدیداروں نے 31-30 جنوری کو نئی دہلی میں کواڈ سینئر سائبر گروپ کی میٹنگ میں حصہ لیا۔ کواڈ گروپ نے کہا کہ وہ سافٹ ویئر سروس اور پروڈکٹ کے لیے بہترین سیکورٹی کے طریقوں کی پہچان کرنے جب کہ کم از کم انفرااسٹرکچر سائبر سیکورٹی ضروریات پر کام کررہا تھا۔ اس دوران وہائٹ ہاوس نے آزاد کھلے بحر ہند علاقے کے لیے اپنی ترجیحات کو بھی دوہرایا جو جامع اور لچکدار ہو۔ اس نے کہا کہ طویل مدتی میں، کواڈ گروپ نے سائبر سیکیورٹی کو بڑھانے اور 'کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز' (سی ای آر ٹی) اور نجی شعبے کے خطرے سے متعلق انٹیلی جنس شیئرنگ کے لیے محفوظ چینلز قائم کرنے کے لیے مشین لرننگ اور متعلقہ جدید ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھانے پر متفق ہیں۔
وائٹ ہاؤس نے کہا کہ یہ گروپ سپلائی چین سیکیورٹی اور انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز (آئی سی ٹی) اور آپریشنل ٹیکنالوجی (او ٹی) سسٹم کے لیے اہم شعبوں میں لچک پیدا کرنے کے لیے ایک بلیو پرنٹ اور طریقہ کار تیار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ڈیجیٹل اکنامی کو فروغ دیں گے، رینسم ویئر سے بھی نمٹیں گے کواڈ ممالک نے کہا، ہماری میٹنگ نے گروپ کے مثبت و قابل مثال ایجنڈے کو آگے بڑھایا۔ کواڈ کے شراکت دار ممالک، سائبر اسپیس کو بہتر ڈھنگ سے محفوظ کرنے اور ایک بین الاقوامی ڈیجیٹلاکنامی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کررہے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔