ملکہ الزبتھ دوم کو دی گئی آخری وداعی، سینٹ جارج چیپل کے شاہی 'والٹ' میں اتاری گئی میت
ملکہ الزبتھ دوم کو دی گئی آخری وداعی، سینٹ جارج چیپل کے شاہی 'والٹ' میں اتاری گئی میت ۔ تصویر : AP
Queen Elizabeth II's Funeral : ملکہ الزبتھ دوم کو آخری وداعی دیتے ہوئے ان کے تابوت کو ونڈسر کیسل میں واقع سینٹ جارج چیپل کے شاہی والٹ میں نیچے رکھ دیا گیا ہے ۔
لندن: ملکہ الزبتھ دوم کو آخری وداعی دیتے ہوئے ان کے تابوت کو ونڈسر کیسل میں واقع سینٹ جارج چیپل کے شاہی والٹ میں نیچے رکھ دیا گیا ہے ۔ ٹش شاہی کنبہ میں سب سے سینئر اہلکار لارڈ چیمبرلین نے 'چھڑی' توڑنے کی رسم پوری کی ۔ شاہی کنبہ اور سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے آنجہانی ملکہ کو رخصت کیا ۔ برطانیہ کی ڈومیسٹک اینٹلی جنس سروس ایم آئی 5 کے سابق سربراہ اینڈریو پارکر نے سفید 'چھڑی' کو توڑنے کی رسم پوری کی اور اس کو ملکہ کے تابوت پر رکھ دیا ۔ اس چھڑی کو توڑنے کا مطلب ہے کہ شاہی حکمران کیلئے ان کی خدمات کا اختتام ہوا ۔
اس سے پہلے ونڈستر کے ڈین کووڈ کونر نے ملکہ کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے ملکہ کو آخری وداعی دینے کیلئے جمع ہوئے 800 لوگوں کو ان کے عیسائی مذہب کے تئیں عقیدت کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تیزی سے بدلتی اور اکثر بحران میں گھرتی دنیا میں ان کی پرسکون اور باوقار موجودگی سے ہمیں ان کی طرح ہمت اور امید کے ساتھ مستقبل کا سامنا کرنے کی طاقت ملی ۔
Queen Elizabeth II's coffin lowered into Royal Vault at Windsor Castle
بتادیں کہ ملکہ کے تابوت کو آخری رسوم کی ادائیگی کیلئے جلوس کی شکل میں دھیرے دھیرے ونڈسرکیسل کی جانب لے جایا گیا ، جہاں سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسوم ادا کی گئی ۔ اس پروگرام میں ہندوستان کی صدر دروپدی مرمو اور امریکہ کے صدر جو بائیڈن سمیت دنیا بھر کے تقریبا 500 لیڈروں اور شاہی کنبہ کے لوگ شامل ہوئے ۔
قابل ذکر ہے کہ برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں آٹھ ستمبر کو بیلمورل میں وفات پا گئی تھیں۔ انھوں نے 70 سال تک برطانیہ پر حکمرانی کی۔ بدھ سے ملکہ الزبتھ کی لاش کو ویسٹ منسٹر ہال میں رکھا گیا تھا اور پیر کی صبح تک لاکھوں افراد نے ملکہ کی لاش کے سامنے حاضری دے کر انھیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔