ہوم » نیوز » عالمی منظر

بڑی خبر: شمالی بنگلہ دیش میں مسجد میں حملہ، عبادت کرنے آئے 12 افراد زخمی

اس حملے میں مسجد (Mosque) میں عبادت کرنے کے لئے آئے کم از کم 12 افراد زخمی ہوگئے۔

  • Share this:
بڑی خبر: شمالی بنگلہ دیش میں مسجد میں حملہ، عبادت کرنے آئے 12 افراد زخمی
اس حملے میں مسجد (Mosque) میں عبادت کرنے کے لئے آئے کم از کم 12 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈھاکہ: شمالی بنگلہ دیش (North Bangladesh) میں ایک بنیاد پرست (کٹھر پنت) اسلامی گروہ کے کارکنوں نے ایک مسجد (Mosque) میں عبادت کرنے کے لئے آئے ہوئے لوگوں پر حملہ کر دیا۔ اس حملے میں مسجد (Mosque) میں عبادت کرنے کے لئے آئے کم از کم 12 افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا میں آئی ایک خبر میں یہ معلومات دی گئی ہے۔ 'ڈھاکہ ٹربیون' کی خبر کے مطابق ، واقعہ جمعہ کے روز ضلع گائبندھا کی ایک مسجد میں اس وقت پیش آیا جب سویمبھو حفاظت اسلام کے کارکنوں نے امام کا مائیک چھین لیا اور اپنی تنظیم کے بارے میں بات کرنے لگے۔


مسجد کے امام متلوب الدین نے بتایا کہ جب نمازیوں نے مداخلت کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے ان پر حملہ کردیا۔ خبر کے مطابق ، حملے میں کم از کم 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سندر گنج پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


انچارج آفیسر بلبل اسلام نے کہا ، "یہ واقعہ مسجد کمیٹی کے مابین اختلافات کی وجہ سے پیش آیا"۔

Published by: Sana Naeem
First published: Apr 10, 2021 07:45 PM IST