ہوم » نیوز » عالمی منظر

راحیل شریف کا ایک ہفتہ میں دوسری مرتبہ ایل او سی کا دورہ ، آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ

جموں کشمیر میں اُڑی پرہلاکت خیز دہشت گردانہ حملے اور ہندستانی فوج کی کنٹرول لائن کے پار سرجیکل اسٹرائیک سے پیدا سرحدی کشیدگی کے ماحول میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے رواں ہفتے میں آج دوسری مرتبہ مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا

  • UNI
  • Last Updated: Oct 09, 2016 04:20 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
راحیل شریف کا ایک ہفتہ میں دوسری مرتبہ ایل او سی کا دورہ ، آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ
جموں کشمیر میں اُڑی پرہلاکت خیز دہشت گردانہ حملے اور ہندستانی فوج کی کنٹرول لائن کے پار سرجیکل اسٹرائیک سے پیدا سرحدی کشیدگی کے ماحول میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے رواں ہفتے میں آج دوسری مرتبہ مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا

اسلام آباد : جموں کشمیر میں اُڑی پرہلاکت خیز دہشت گردانہ حملے اور ہندستانی فوج کی کنٹرول لائن کے پار سرجیکل اسٹرائیک سے پیدا سرحدی کشیدگی کے ماحول میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے رواں ہفتے میں آج دوسری مرتبہ مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا اور کنٹرول لائن کے اگلے مورچوں پر اپنی فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔

روزنامہ ڈان نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری ریلیز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اس موقع پر10 کور کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال اور مقامی کمانڈروں نے جنرل راحیل شریف کو فوج کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی۔ یہ

واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران آرمی چیف کا پاکستانی مقبوضہ کشمیر کا یہ دوسرا دورہ ہے اور اس سے قبل انہوں نے 'اسٹرائیک کور کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا تھا جو مقبوضہ کشمیر میں منگلا کے مقام پر واقع ہے۔

اخبار کے مطابق آرمی چیف کے کے اس دورے کو ایک واضح پیغام قرار دیا جارہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور تیار ہیں۔ یاد رہے کہ 29 ستمبر کو پچھلے پہ ہندستان نے کنٹرول لائن کے پار پاکستانی علاقے میں دہشت گردوں کے لانچ پیڈز پر سرجیکل اسٹرائیکس کیں جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی تھی۔

First published: Oct 09, 2016 04:20 PM IST