ہوم » نیوز » عالمی منظر

راہل گاندھی کی وزیراعظم پر سخت تنقید "نوٹ بندی کے سبب موب لنچنگ میں اضافہ"۔

جرمنی کے ہیمبرک واقع اسکول میں راہل نے کہا کہ نوٹ بندی کے سبب بے روزگاری بڑھی، جس کی وجہ سے تشدد کی سرگرمیوں خاص کرموب لنچنگ میں اضافہ ہوا۔

  • Share this:
راہل گاندھی کی وزیراعظم پر سخت تنقید
راہل گاندھی ۔ فائل فوٹو

جرمنی کے ہیمبرک میں ایک تقریب کو خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ نوٹ بندی کی وجہ سے موب لنچنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کے سبب بے روزگاری بڑھی، جس کی وجہ سے تشدد کی سرگرمیوں خاص کرموب لنچنگ کوبڑھاوا ملا۔


جرمنی کے ہیمبرک واقع وسیریس سمراسکول (راہل بھی یہاں کے سابق طالب علم ہیں) میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا "کچھ سال پہلے وزیراعظم نے نوٹ بندی نافذ کی، جس کی وجہ سے چھوٹی کمپنیوں میں نقدی کی کمی ہوگئی۔


انہوں نے کہا کہ نقدی کم ہوجانے کی وجہ سے وہاں کام کرنے والےلاکھوں لوگ بے روزگارہوگئے۔ لوگوں کوشہرچھوڑکرگاوں جانا پڑا۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ غصے میں ہیں۔ تمام لچنگ کے معاملات جوہم سنتے ہیں، وہ اسی وجہ سے ہورہے ہیں۔




حالانکہ حکومت نے اس پریشانی سے نمٹنے کے لئے ایک کمیٹی بنائی ہے جو اس بات کا فیصلہ لے گی کہ کیا لنچنگ کے معاملے میں مزید سخت قوانین بنانے کی ضرورت ہے۔ مودی کو گلے لگانے کے معاملے پرانہوں نے کہا کہ خود ان کی پارٹی کے ہی کچھ لوگوں نے اسے پسند نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں بے روزگاری ایک بڑا مسئلہ ہے اوروزیراعظم کواسے اعتراف کرنا ہوگا اوراسے ختم کرنا ہوگا۔
First published: Aug 23, 2018 10:00 AM IST