پاکستان کے ریلوے وزیرشیخ راشد احمد جموں وکشمیرسےدفعہ 370 کے ذریعہ خصوصی ریاست کا درجہ ختم کئے جانےکے بعد سے ہی سرخیوں میں ہیں اور مضحکہ خیز بیانات کے سبب کئی باراپنا مذاق بنوا چکے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نےایک مضحکہ خیزدھمکی دی ہے، جس کے سبب ان کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔ دراصل ریلوے وزیرشیخ راشد احمد نے ہندوستان پر نیوکلیئرحملے کی دھمکی دی ہے۔ تاہم شیخ راشد کی نیوکلیئرحملے کی دھمکی مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نےکہا ہےکہ پاکستان کے پاس 250-125 گرام کے نیوکلیئربم ہیں، جوایک محدود علاقے کواپنا نشانہ بنا سکتے ہیں۔
ہندوستان نے کی ہیں دو سیاسی غلطیاں
اس سے قبل پاکستان کے ریلوےوزیرنےکہا کہ ہندوستان نےدو سیاسی غلطیاں کی ہیں۔ انہوں نے پہلی غلطی کےطورپرہندوستان کے نیوکلیئربم کے ٹیسٹ کوبتایا۔ انہوں نےکہا کہ اگر ہندوستان نیوکلیئربم کا ٹیسٹ نہیں کرتا توپاکستان بھی ایسا نہیں کرتا۔ اس کےعلاوہ انہوں نے دوسری غلطی کے طورپرمودی حکومت کے جموں وکشمیرسے دفعہ 370 ختم کئے جانے کوبتایا۔انہوں نے کہا کہ یہ مودی حکومت کی بھول ہےکہ وہ یہ سوچتے ہیں کہ کشمیری اپنی آزادی کی لڑائی کو چھوڑ دیں گے۔ اب کشمیرکا موضوع پوری دنیا میں زندہ وجاوید بن گیا ہے۔
جنگ کی تاریخ کا اعلان کرکے بن چکے ہیں مذاق
اس سےقبل ریلوے وزیرشیخ راشد نےاکتوبرنومبرمیں ہندوستان - پاکستان کےدرمیان ممکنہ جنگ کا اعلان کیا تھا۔ اس کےبعد بھی ان کا مذاق بنا تھا۔ اب انہو ں نےکہا ہےکہ ہمارے پاس نیوکلیئرحملےکےعلاوہ دوسری کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ہمارے پاس اسمارٹ بم ہیں، ہماری ٹارگیٹیڈ سوچ ہونی چاہئے۔ اگرکوئی پاکستان کی سرحد کی طرف بڑھتا ہے توہمارے پاس اسمارٹ بم ہیں۔ یہ بم جہاں ہتھیارہوں گے، اسے ہی نشانہ بنائیں گے۔
شیخ راشد کےاس دعوے کو سن کرخود سوال کرنےوالے صحافی بھی حیران رہ گئے، جس کےبعد انہوں نے رشید سےان کی نیوکلیئرحملے کی دھمکی کے بارے میں پوچھا۔ اس پرشیخ راشد نےکہا کہ 'آپ کیا چاہتے ہیں کہ ہم ملک گنوا دیں'۔ اس کے بعد شیخ راشد پھرسے کشمیر میں مبینہ مظالم کا دعویٰ کرنےلگے۔ اپنی بات چیت کےدوران شیخ راشد نےکہا کہ پاکستان کی سلامتی کا وقت آئےگا توہم سارے متبادل کا استعمال کریں گے۔
مسلمانوں کونشانہ بنانے کےلئےلایا گیا این آرسی
شیخ راشد احمد اتنے پرہی نہیں مانے۔ وہ آگے ہندوستان کی این آرسی پربولنےلگے۔ انہوں نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کےسامنے وزیراعظم نریندرمودی نے خطرناک جملہ بولا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان ایک ہی ملک تھا۔ انہوں نے ہندوستان پرالزام لگایا کہ وہ اپنی مسلم آبادی کونشانہ بنانے کےلئے آسام میں این آرسی لایا ہے۔ بولتےبولتے شیخ راشد یہ بھی بول گئے کہ 'ہندوستان میں ابھی کئی پاکستان بن سکتے ہیں'۔ انہوں نےاسی موقع پریہ اطلاع بھی دی کہ ننکانہ ریلوے اسٹیشن کا نام گرونانک دیوکے نام پرکھے جانےکا اعلان پاکستان کی طرف سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرونانک نے امن کا درس دیا۔ شیخ راشد نے کہا کہ پاکستان توامن کی پالیسی پرچل رہا ہے، لیکن ہندوستان نےکشمیرمیں جارحانہ اورتشدد آمیزحکمت عملی اپنایا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔