فرانس نے ہندوستان کو پہلا رافیل طیارہ سونپا، وزیردفاع نےکہا- ہندوستانی فضائیہ کےلئےتاریخی دن

وزیردفاع راجناتھ سنگھ نےکہا کہ آج مجھے خوشی ہورہی ہے کہ رافیل ایئرکرافٹ اپنے وقت سے ہندوستان آرہا ہے، مجھے یقین ہےکہ اس سے ہماری فضائیہ (ایئرفورس) کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔

Oct 08, 2019 06:55 PM IST | Updated on: Oct 08, 2019 07:18 PM IST
فرانس نے ہندوستان کو پہلا رافیل طیارہ سونپا، وزیردفاع نےکہا- ہندوستانی فضائیہ کےلئےتاریخی دن

راجناتھ سنگھ نے فرانس میں پہلا رافیل طیارہ حاصل کیا۔

پیرس: وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے منگل کوملک کےلئےپہلا رافیل طیارہ حاصل کیا۔ وزیر دفاع اس کےلئےمیری گریک پہنچ چکے ہیں۔ راجناتھ سنگھ فرینچ ملٹری ایئرکرافٹ سے وہاں پہنچےہیں۔ راجناتھ سنگھ کےساتھ کئی افسران بھی موجود ہیں۔ وزیردفاع بورڈوکس میں ہی وہ دشہرہ  کے موقع پر'شسترپوجا' کریں گےاوررافیل میں اڑان بھریں گے۔

رافیل لینے پہنچے وزیردفاع راجناتھ سنگھ نےکہا کہ آج مجھے خوشی ہورہی ہے کہ رافیل ایئرکرافٹ اپنے وقت سےہندوستان آرہا ہے، مجھے یقین ہےکہ اس سے ہماری فضائیہ (ایئرفورس) کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔ مجھے امید ہے کہ دونوں اہم جمہوری ممالک کے درمیان سبھی علاقوں میں مدد ملےگی۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ آج ہندوستان - فرانس کی اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں ایک نیا میل کا پتھرلگ رہا ہے۔

وزیردفاع راجناتھ سنگھ نےکہا 'ہندوستان میں آج دشہرہ کا تیوہارہے، جسے وجے دشمی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جہاں ہم برائی پراچھائی کی جیت کا جشن مناتےہیں۔ یہ 87 واں یوم فضائیہ بھی ہے، اس لئے یہ دن کئی معنوں میں علامت بن جاتا ہے۔ اس سے قبل وزیردفاع راجناتھ سنگھ میری گریک پہنچنے کے بعد دسا ایوی ایشن کی فیکٹری میں پہنچے۔

ایئرکرافٹ میں اڑان بھریں گے راجناتھ سنگھ  

واضح رہےکہ یہ خاص پروگرام ہندوستانی فضائیہ کے یوم تاسیس اوردشہرہ کے دن ہورہا ہے۔ اس موقع پرروایتی 'شسترپوجا' کے لئے ایئربیس پرنظم کیا گیا ہے۔ 'شسترپوجا' دشہرہ کا حصہ ہے۔'شسترپوجا' کےبعد راجناتھ سنگھ اس طیارہ کودو سیٹ والے ٹرینی ورژن میں اڑان بھریں گے۔ راجناتھ سنگھ نے پیرکوپیرس پہنچنے پرٹوئٹ کیا 'فرانس پہنچ کرخوشی ہوئی۔ یہ عظیم ملک ہندوستان کا اہم اسٹریٹجک پارٹنرہےاورہمارا خاص تعلق رسمی تعلقات کے حلقے سےاوپرہے۔ فرانس کےمیرے سفرکا ہدف دونوں ممالک کےدرمیان کے موجودہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی توسیع کرنا ہے'۔

Loading...