ہوم » نیوز » عالمی منظر

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا- ایک دن پاک مقبوضہ کشمیر کے لوگ ہی کہیں گے ہم ہندوستان میں شامل ہوں گے

راجناتھ سنگھ (Rajnath Singh) نے ’جموں جن سنواد’ ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظار کیجئے، ایک دن ایسا بھی آئے گا، جب پاک مقبوضہ کشمیر (PoK) کے لوگ ہی کہیں گے کہ وہ ہندوستان میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔

  • Share this:
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا- ایک دن پاک مقبوضہ کشمیر کے لوگ ہی کہیں گے ہم ہندوستان میں شامل ہوں گے
راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ پر بات چیت جاری ہے، لیکن قومی وقار کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

نئی دہلی: چین (China) اور نیپال (Nepal) کے ساتھ بڑھتے سرحدی تنازعہ (border dispute) کے درمیان وزیر دفاع راجناتھ سنگھ (Rajnath Singh) نے پاکستان پر بڑا حملہ کیا ہے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ انتظار کیجئے، ایک دن ایسا بھی آئے گا، جب پاک مقبوضہ کشمیر (PoK) کے لوگ ہی کہیں گے کہ وہ ہندوستان میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔


ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ’جموں جن سنواد’ ریلی کو خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ آرٹیکل 370 کے ہٹائے جانے کے بعد سے جموں وکشمیر کے حالات تیزی سے بدلے ہیں۔ آگے آنے والے پانچ سالوں میں ہم جموں وکشمیر کی تصویر اتنی بدل دیں گے کہ پی اوکے سے ہی مانگ اٹھے گی کہ ہم اب ہندوستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ پی اوکے کے لوگ ہی کہیں گے کہ پاکستان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ جس دن ایسا ہوگا، اسی دن ہمارے پارلیمنٹ کا بھی یہ عزم پورا ہوجائے گا۔




وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہندوستان کی دفاعی پالیسی میں ہو رہی تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موسم بدل چکا ہے۔ اس کا اثر اب اسلام آباد میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پاکستان میں اس کی بوکھلاہٹ واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔ پاکستان کی فوج مسلسل شرارت کر رہی ہے، لیکن ہندوستانی فوج مسلسل پاکستان کی ہرحرکت پر نظر بنائے ہوئے ہے اور وقت وقت پر اسے جواب بھی دے رہی ہے۔

وزیر دفاع نے اجیت پنڈتا کو بھی پیش کی خراج عقیدت

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے  جموں جن سنواد ریلی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں سے مارے گئے سرپنچ اجیت پنڈتا کو بھی خراج عقیدت پیش کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے 1947 میں کشمیر وادی میں ترنگا لہرانے والے محمد مقبول شیروانی کو بھی یاد کیا۔ ابھی تک جموں وکشمیر میں آزادی کے نعرے لگائے جاتے تھے اور پاکستان اور آئی ایس آئی ایس کے جھنڈے لگائے جاتے تھے، لیکن اب یہاں پر صرف ترنگا لہراتا دکھائی دیتا ہے۔

 
First published: Jun 14, 2020 02:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading