ہوم » نیوز » عالمی منظر

بلاول بھٹو کی افطار پارٹی میں مچی لوٹ، کھانا لینے کے لئے لوگ ٹوٹ پڑے: دیکھیں ویڈیو

یہ افطار پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے گھر میں منعقد کی گئی تھی۔

  • Share this:
بلاول بھٹو کی افطار پارٹی میں مچی لوٹ، کھانا لینے کے لئے لوگ ٹوٹ پڑے: دیکھیں ویڈیو
تصویر: فیس بک

اسلام آباد۔ رمضان کا مقدس مہینہ چل رہا ہے اور دنیا بھر میں موجود مسلمان روزے رکھ کر دعائیں مانگنے میں مصروف ہیں۔ حالانکہ پاکستان کا حال تھوڑا دوسرا ہی نظر آ رہا ہے۔ یہاں کچھ ایسے لوگ بھی دیکھنے کو ملے ہیں جو افطار کے دوران کھانے کی لوٹ مچا رہے ہیں۔ ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں کھانے کی ایسی ہی ایک لوٹ نظر آ رہی ہے۔ یہ ویڈیو پاکستان کے لاہور میں منعقد ایک افطار پارٹی کا ہے۔

یہ افطار پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے گھر میں منعقد کی گئی تھی۔ پاکستان میں رمضان المبارک کے مہینے میں سیاسی جماعتوں کی طرف سے اس طرح کی افطار پارٹیاں منعقد کرنے کا چلن انتہائی پرانا ہے۔ یہ پارٹی بھی بھٹو کے حامیوں کے لئے منعقد کی گئی تھی۔ حالانکہ دیکھتے ہی دیکھتے یہ ایک لوٹ میں تبدیل ہو گئی اور لوگ کھانا لینے کے لئے ایک دوسرے سے جھگڑنے لگے۔ یہاں تک کہ کچھ لوگوں نے تو برتن گرا دیے اور زمین پر گرا کھانا اٹھا کر کھانے سے بھی گریز نہیں کیا۔

First published: Jun 14, 2017 09:58 AM IST