سعودی عرب سمیت بیشتر خلیجی ممالک میں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے ۔ سعودی عر ب کے سپریم کورٹ کے ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق ، رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیاہے اور کل یعنی جمعہ کے دن رمضان المبارک کا پہلا روز ہ ہوگا۔دارالحکومت ریاض سے 140 کلومیٹر شمال میں ریاض ، سوڈیر اور قاسم کے درمیان ایک چوراہے پر واقع ایک چھوٹا سا گاؤں سعودی عرب کے حوثت سوڈیر میں فلکیات کے مبصرین کی ایک ٹیم نے چاند نظر آنے کی تصدیق کی۔ متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، ماہ مقدس کا چاند راس الخیمہ کے پہاڑی علاقے میں دیکھا گیا،تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
هلال شهر رمضان المبارك 1441 ه كما تم تصويره بصعوبة نهارا اليوم الخميس 24 إبريل 2020م الساعة 12:02 ظهرا من أعلى قمة في دولة الإمارات، من جبل جيس في إمارة رأس الخيمة. تصوير مركز الفلك الدولي. pic.twitter.com/THceDiBEZ6
جبکہ بین الاقوامی مرکز فلکیات نے بتایا ہے کہ دنیا کے بیشتر اسلامی ممالک میں رمضان المبارک 24 اپریل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔جبکہ ہندوستان ، پاکستان میں کل رمضان المبارک کا چاند نظر ا ٓسکتاہے ۔یوں ہندوستان میں ماہ مقدس کا آغاز 25 اپریل سے ہوگا۔ یہاں یہ واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وباء کی وجہ سے امکان ہے کہ اس مرتبہ دنیا کے بیشتر اسلامی ممالک میں نماز تراویح کے اجتماعات منعقد نہیں ہونگے۔ اس وقت متحدہ عرب امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں مساجد میں نمازوں کے اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔ جبکہ موجودہ صورتحال میں مسلمانوں کے 2 مقدس ترین مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بھی اس وقت بھی کرفیو نافذ ہے۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔