உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Ramadan 2022: تاریخ میں پہلی مرتبہ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ادا کی گئی تراویح کی نماز، دیکھئے ویڈیو

    Ramadan 2022: تاریخ میں پہلی مرتبہ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ادا کی گئی تراویح کی نماز ۔ تصویر :ویڈیو گریب

    Ramadan 2022: تاریخ میں پہلی مرتبہ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ادا کی گئی تراویح کی نماز ۔ تصویر :ویڈیو گریب

    Taraweeh Prayers at New York Times Square : نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر ماہِ صیام کے آغاز پر تقریباً ایک ہزار سے زائد مسلمانوں کو روزہ افطار کرایا گیا اور ساتھ ہی پہلی تراویح بھی ادا کی گئی۔

    • Share this:
      نئی دہلی : رمضان المبارک کا مقدس مہینہ چل رہا ہے اور دنیا بھر میں مسلمان روزہ اور عبادات مصروف ہیں ۔ اسی سلسلہ میں نیویارک کے مشہور  ٹائمز اسکوائر پر ماہِ صیام کے آغاز پر تقریباً ایک ہزار سے زائد مسلمانوں کو روزہ افطار کرایا گیا اور ساتھ ہی پہلی تراویح بھی ادا کی گئی۔ منتظمین نے امریکہ سمیت مونٹریال اور کینیڈا سے آئے مسلمانوں میں سب سے پہلے افطار کے لیے 1500 باکس تقسیم کیے ۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع تھا جب ٹائمز اسکوائر پر مسلمانوں کے لیے اس قسم کا مذہبی اجتماع نظر آیا۔

       

      یہ بھی پڑھئے : کیا رمضان کے مہینہ میں میک اپ کرنے سے ٹوٹ جاتا ہے روزہ؟


      قابل ذکر ہے کہ ٹائمز اسکوائر کو نیویارک کا قلب مانا جاتا ہے ،جہاں روشنیوں کا سیلاب ہوتا ہے جبکہ اشتہاری ویڈیو وال سے پورا علاقہ جگمگاتا رہتا ہے ،ساتھ ہی میوزک کا شور بھی رہتا ہے۔  ٹائمز اسکوائر پر پہلی بار نماز تراویح کو سوشل میڈیا پر پہلے روزے کو نشر کیا گیا۔


      ٹائمز اسکوائر پر تراویح اور افطار کا اہتمام کرنے والی مسلم انتظامیہ نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں بتایا کہ ہم یہاں ان تمام لوگوں کو اپنے مذہب کی وضاحت کرنے کے لیے آئے ہیں جو نہیں جانتے کہ اسلام کیا ہے،اسلام امن کا مذہب ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : روزہ کے دوران ہو سر میں درد تو ان طریقوں سے پائیں آرام





      وہیں امریکہ میں بین المذاہب تعلقات کو بہتر بنانے کے بارے میں امید کی بات کرتے ہوئے تقریب کے شریک منتظم علی کامارا نے کہا کہ آپ ان لوگوں کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ ہم سب واقعی ایک ہیں۔ اللہ نے مجھے دعوتی تقریب منعقد کرنے کی ترغیب دی، جو نہ صرف مسلمانوں کو اکٹھا کرے گا بلکہ غیر مسلموں کو یہ بتائے گا کہ رمضان کیا ہے، ہم کیوں روزہ رکھتے ہیں اور انہیں بنیادی طور پر اسلام کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا۔

      اس تقریب کا اہتمام  مسلمان کمیونٹی کی جانب سے کیا گیا تھا ، جس کی سوشل میڈیا پر تشہیر "ٹائمز اسکوائر میں پہلی بار نماز تراویح” کے طور پر کی گئی ۔ یہ پہلا موقع تھا جب اس قسم کا مذہبی اجتماع دیکھنے کو ملا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: