Ramadan 2022: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، سنیچر کو پہلا روزہ، تراویح آج سے
Ramadan 2022: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، سنیچر کو پہلا روزہ، تراویح آج سے
Ramadan 2022 Moon Sighting: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے اور وہاں پہلا روزہ کل یعنی 2 اپریل کو ہوگا۔ آج شب سے ہی سعودی عرب میں نماز تراویح کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا ۔
Ramadan 2022 Moon Sighting: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے اور وہاں پہلا روزہ کل یعنی 2 اپریل کو ہوگا۔ آج شب سے ہی سعودی عرب میں نماز تراویح کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا ۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کےعلاقہ حوطہ سدیر میں رمضان کا چاند نظر آیا ہے ۔ نیز سعودی شہر تمیر میں بھی چاند نظر آنے کی شہادت ملی ہے۔
تاہم میڈیا رپوٹس کے مطابق ملیشیا اور انڈونیشیا میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور ان ممالک میں پہلا روزہ 3 اپریل کو ہوگا۔ علاوہ ازیں عرب میڈیا کے مطابق برونائی میں بھی چاند نظر نہیں آیا اور وہاں بھی 3 اپریل بروز اتوار کو یکم رمضان ہوگا ۔
ادھر ہندوستان میں کل رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں ملک کی مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے لوگوں سے ماہ مقدس کے چاند کو دیکھنے کی اپیل کی ہے ۔
خیال رہے کہ اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ رمضان المبارک کا ہوتا ہے۔ رمضان المبارک کے دوران پوری دنیا میں مسلمانوں کی طرف سے روزے، نمازوں اور ذکر و اذکار کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ رمضان کے مہینے میں روزہ رکھنا اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک ہے۔ لوگ اللہ کو راضی کرنے کے لیے دن بھر صوم (روزے) کا اہتمام کرتے ہیں، نمازیں پڑھتے ہیں اور قرآن پاک پڑھتے ہیں۔
قرآن اس مہینے کے دوران نازل کیا گیا۔ رمضان المبارک کے دوران حضرت جبریل علیہ السلام کی طرف سے پیغمبر انسانیت حضرت محمد ﷺ پر بتدریج وحی نازل ہوتی رہی۔ رمضان کی تاریخ اور وقت مختلف ممالک کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں۔ مزید یہ کہ رمضان المبارک میں دنیا بھر میں الگ الگ روایات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ان میں سے کچھ رمضان کے طریقوں کو نسل در نسل زندہ رکھا گیا ہے، جو ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل ہو رہا ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔