உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Ramadan 2022: دنیابھرمیں رمضان کی روایات، UAE سےلےکرانڈونیشیا تک، کیسےہوتاہےرمضان کا اہتمام

    ترکی میں ڈھول بجانے والے روایتی عثمانی ملبوسات میں ملبوس ہوتے ہیں

    ترکی میں ڈھول بجانے والے روایتی عثمانی ملبوسات میں ملبوس ہوتے ہیں

    قرآن اس مہینے کے دوران نازل کیا گیا۔ رمضان المبارک کے دوران حضرت جبریل علیہ السلام کی طرف سے پیغمبر انسانیت حضرت محمد ﷺ پر بتدریج وحی نازل ہوتی رہی۔ رمضان کی تاریخ اور وقت مختلف ممالک کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں۔ مزید یہ کہ رمضان المبارک میں دنیا بھر میں الگ الگ روایات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

    • Share this:
      اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ رمضان المبارک کا ہوتا ہے۔ رمضان المبارک کے دوران پوری دنیا میں مسلمانوں کی طرف سے روزے، نمازوں اور ذکر و اذکار کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ رمضان کے مہینے میں روزہ رکھنا اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک ہے۔ لوگ اللہ کو راضی کرنے کے لیے دن بھر صوم (روزے) کا اہتمام کرتے ہیں، نمازیں پڑھتے ہیں اور قرآن پاک پڑھتے ہیں۔

      قرآن اس مہینے کے دوران نازل کیا گیا۔  رمضان المبارک کے دوران حضرت جبریل علیہ السلام کی طرف سے پیغمبر انسانیت حضرت محمد ﷺ پر بتدریج وحی نازل ہوتی رہی۔ رمضان کی تاریخ اور وقت مختلف ممالک کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں۔ مزید یہ کہ رمضان المبارک میں دنیا بھر میں الگ الگ روایات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ان میں سے کچھ رمضان کے طریقوں کو نسل در نسل زندہ رکھا گیا ہے، جو ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل ہو رہا ہے۔

      دنیا بھر میں رمضان المبارک کا کس طرح اہتمام کیا جاتا ہے؟ جانیے مکمل تفصیلات

      1. متحدہ عرب امارات (UAE)

      متحدہ عرب امارات میں 15 شعبان کو رمضان المبارک کی تیاری کے لیے خاص اہتمام کیا جاتا ہے جسے حق اللیل کہا جاتا ہے۔ حق اللیل، متحدہ عرب امارات میں سب سے زیادہ مذہبی طور پر رائج رمضان روایات میں سے ایک بن گیا کیونکہ اسے اماراتی قومی شناخت کا لازمی جزو سمجھا جاتا ہے۔

      UNGA: آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا روس۔یوکرین جنگ پرخصوصی اجلاس، ہوسکتاہےکوئی بڑافیصلہ

      2. ہندوستان، پاکستان، اور بنگلہ دیش:

      بنگلہ دیش، پاکستان اور ہندوستان میں چاند رات سے ہی تراویح شروع ہوجاتی ہے۔ خواتین بھی اپنے ہاتھوں کو مہندی سے سجتی ہیں اور مختلف دکانوں کو لیمپوں اور رنگین کاغذوں سے سجایا جاتا ہے۔

      3. ترکی:

      ترکی میں ڈھول بجانے والے روایتی عثمانی ملبوسات میں ملبوس ہوتے ہیں، تمام مسلمانوں کو سحری کے کھانے کے لیے جگانے کے لیے گلیوں میں گھومتے ہیں۔

      4. انڈونیشیا:

      انڈونیشیا میں رمضان المبارک کا خاص اہتمام ہوتا ہے۔ یہاں کے مسلمان کرتے اور خواتین برقعوں کا خاص اہتمام کرتے ہیں۔ یہاں کئی طرح کے رمضان کے خصوصی پکوانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
      OIC: او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس، مسلم دنیا کو درپیش چیلنجزپر ہورہا ہے تبادلہ خیال

      5. کویت:

      کویت میں رمضان کو قرقیان (Qarqian’an) کے نام سے جانا جاتا ہے، جس میں چھوٹے بچے روایتی لباس پہنتے ہیں اور نظمیں گاتے ہیں اور اس دوران روزہ رکھنے کے بارے میں بھی سیکھتے ہیں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: