رمضان المبارک 2023 میں عمرہ زائرین کے لیے سعودی عرب کی نئی ہدایات، یہ ہے مکمل وضاحت
تصویر بشکریہ: @HaramainInfo
حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ حج کے لیے کافی تعداد میں سلاٹ کھولے گئے ہیں اور تاریخوں کا اہتمام وزارت حج اور دو مقدس مساجد کے امور کے لیے جنرل پریزیڈنسی کے تعاون سے کیا گیا ہے۔
رمضان المبارک ہجری 1444، 2023 عیسوی میں ہزاروں افراد عمرہ کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں اور لاکھوں لوگوں کی پہنچنے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔ اسی دوران حکام نے نئے رہنما خطوط جاری کیے ہیں جو حال ہی میں نافذ کیے گئے۔ صرف متحدہ عرب امارات میں ہی مقدس مہینہ شروع ہونے سے قبل عمرہ پیکجوں کی مانگ میں تین گنا اضافہ ہوا۔ تاہم سعودی عرب نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ زائرین کی آمد کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
کچھ رہنما خطوط یہ ہیں: اس رمضان میں ایک بار عمرہ پر جانا کافی ہے۔ وزارت حج و عمرہ (MoHU) نے عمرہ زائرین کو یاد دلایا ہے کہ ماہ مقدس میں ایک عمرہ کافی ہے۔ رمضان کے دوران صرف ایک بار عمرہ کرنے سے دوسرے عازمین کو آسانی کے ساتھ مناسک ادا کرنے کا موقع فراہم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس سے ہجوم کو بھی قابو میں رکھا جائے گا اور حجاج کے لیے آسان سفر کو یقینی بنایا جائے گا۔
آن لائن بکنگ:
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ہفتے کے شروع میں سعودی حکام نے کہا کہ عمرہ زائرین کو اب نسوک (Nusuk) یا توکلنا ایپس (Tawakkalna apps) کے ذریعے اہم مقامات کی زیارت کے لیے بکنگ ضروری ہے۔ متحدہ عرب امارات میں عمرہ ایجنسیوں نے اس سال ایپلیکیشن چینلز میں بڑی بہتری دیکھی ہے کیونکہ طریقہ کار میں نرمی کی گئی ہے۔ رمضان المبارک کے دوران بہت ساری پری بکنگ مکمل ہو چکی ہے۔
جیسے ہی مقدس مہینہ شروع ہوا، حکام نے ایک اور الرٹ جاری کیا ہے، جس میں زائرین کو یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ عمرہ کے لیے بکنگ کی تاریخ اور وقت پر عمل کریں۔
حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ حج کے لیے کافی تعداد میں سلاٹ کھولے گئے ہیں اور تاریخوں کا اہتمام وزارت حج اور دو مقدس مساجد کے امور کے لیے جنرل پریزیڈنسی کے تعاون سے کیا گیا ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔