ہوم » نیوز » عالمی منظر

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ، 13 اپریل کو ہوگا پہلا روزہ

Ramzan 2021 : سعودی عرب میں اتوار کو رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اور عرب ملک میں پہلا روزہ منگل 13 اپریل کو ہوگا ۔ سعودی عرب کی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے یہ اعلان اتوار کو کیا گیا ۔

  • Share this:
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ، 13 اپریل کو ہوگا پہلا روزہ
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ، 13 اپریل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عرب میں اتوار کو رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اور عرب ملک میں پہلا روزہ منگل 13 اپریل کو ہوگا ۔ سعودی عرب کی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے یہ اعلان اتوار کو کیا گیا ۔ سعودی عرب میں 11 اپریل (بروز اتوار) کو 29 شعبان 1442 تھی اور وہاں رمضان المبارک کے چاند کو دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا ۔ تاہم چاند نظر نہیں آیا اور اب وہاں رمضان کا آغاز 13 اپریل سے ہوگا ۔


بتادیں کہ پہلے سے ہی اتوار کے دن چاند نظر نہ آنے کی پیشین گوئی کی جارہی تھی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں جامعہ المجمعہ کی فلکیاتی رصد گاہ کے ڈائریکٹر عبداللہ الخضیری کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز تمام عرب ممالک میں رمضان مبارک کے چاند کی رؤیت مشکل ہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ اتوار کا چاند موجود نہیں ہو گا ، کیوں کہ یہ غروب آفتاب سے تقریبا آدھا گھنٹہ پہلے ہی غروب ہو چکا ہوگا ۔



الخضیری کے مطابق پیر کو رویتِ ہلال ہو سکے گی ۔ البتہ پیر کے روز رویت نہ ہونے کی صورت میں شعبان کے تیس روز پورے کیے جائیں گے ۔ جامعہ المجمعہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ سائنسی حساب سے 12 اپریل 2021  بروز پیر مکہ مکرمہ میں غروب آفتاب شام 6:38 پر ہوگا اور غروبِ ہلال 7:01 پر ہو گا ۔

ادھر ہندوستان میں پیر کو 29 شعبان ہے اور مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے لوگوں سے چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 11, 2021 11:24 PM IST