پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل سے پہلا روزہ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

@NewsLog

@NewsLog

سعودی عرب نے منگل کو چاند نظر نہ آنے کے بعد جمعرات کو رمضان المبارک شروع ہونے کا اعلان کیا تھا۔ ہمسایہ ملک قطر میں سرکاری کریسنٹ سیٹنگ کمیٹی نے بھی جمعرات کو رمضان کا پہلا دن قرار دیا تھا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Pakistan
  • Share this:
    پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے بدھ (22 مارچ 2023 بروز بدھ) کو اعلان کیا کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے اور مقدس مہینے کا پہلا روزہ کل بروز جمعرات 23 مارچ 2023 کو ہو گا۔ اس بات کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

    یہ اعلان پشاور کی عید گاہ میں کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے الگ الگ اجلاس بھی ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں ہوئے۔ پریس کانفرنس کے دوران مولانا آزاد نے کہا کہ کمیٹی کو ملک کے متعدد مقامات سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جن میں بہاولپور، رحیم یار خان، صوابی، قلعہ سیف اللہ اور مردان شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس لیے متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پہلا رمضان 23 مارچ کو ہوگا۔ دریں اثنا ہندوستان ٹائمز نے اطلاع دی ہے کہ ہندوستان میں چاند نظر نہیں آیا، اس لیے رمضان جمعہ کو شروع ہوگا۔ سعودی عرب نے منگل کو چاند نظر نہ آنے کے بعد جمعرات کو رمضان المبارک شروع ہونے کا اعلان کیا تھا۔

    رمضان المبارک کے قریب آتے ہی سعودی عرب میں تمام سپر مارکیٹوں میں کھانے پینے کی اشیاء پر بڑی رعایت جاری ہے۔ رمضان المبارک کا آغاز 23 مارچ سے متوقع ہے، لیکن صحیح تاریخ کا تعین رویت ہلال کمیٹی اس وقت کرے گی جب نیا چاند نظر آئے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: 

    جدہ میں میڈیا سے بات کرنے والے خریداروں نے کہا کہ وہ رمضان کے سالانہ آفرس کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ وہ اس ماہ رشتہ داروں اور ضرورت مندوں کے لیے صدقہ و خیرات بھی کرتے ہیں۔

    سعودی عرب کے ہمسایہ ملک قطر میں سرکاری کریسنٹ سیٹنگ کمیٹی نے بھی جمعرات کو رمضان کا پہلا دن قرار دیا تھا۔
    Published by:Mohammad Rahman Pasha
    First published: