اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ننانوے ممالک میں اسپتالوں پر سائبر اٹیک ، فائل ڈیلیٹ نہیں کرنے کے لئے تاوان کا مطالبہ

    سائبر اٹیک کی زد میں دنیا کے 99 ممالک آئے ہیں اور قریب 75000 سے زیادہ کمپیوٹر کو ہیکروں نے نشانہ بنایا ہے

    سائبر اٹیک کی زد میں دنیا کے 99 ممالک آئے ہیں اور قریب 75000 سے زیادہ کمپیوٹر کو ہیکروں نے نشانہ بنایا ہے

    سائبر اٹیک کی زد میں دنیا کے 99 ممالک آئے ہیں اور قریب 75000 سے زیادہ کمپیوٹر کو ہیکروں نے نشانہ بنایا ہے

    • Share this:
      لندن : برطانیہ کے اسپتالوں پر ایک ساتھ سائبر اٹیک کیا گیا ہے۔ اس کے تحت اسپتالوں میں نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) سے وابستہ کمپیوٹرز کو ہیک کر لیا گیا ہے ۔ خبر آ رہی ہے کہ ان کمپیوٹرز کو ہیکروں نے رینج مویئر کے ذریعے ہیک کیا ۔ بی بی سی کے مطابق اس سائبر اٹیک کی زد میں دنیا کے 99 ممالک آئے ہیں اور قریب 75000 سے زیادہ کمپیوٹر کو ہیکروں نے نشانہ بنایا ہے ۔

      بتایا جا رہا ہے کی جمعہ دوپہر ان اسپتالوں کے کمپیوٹر اچانک لاک ہو گئے ہیں ۔ دارالحکومت لندن، شمال مغربی انگلینڈ اور ملک کے دیگر حصوں میں موجود اسپتالوں کے کمپیوٹر ہیک کر لیے گئے ہیں ۔ اس کی وجہ سے ملک کی نیشنل ہیلتھ سروس پر اثر پڑا ہے ۔ سائبر اٹیک کے خدشہ کو دیکھتے ہوئے مریضوں سے صرف ایمرجنسی کی صورت میں ہی اسپتال آنے کیلئے کہا گیا ہے ۔

      نارتھ ویسٹ انگلینڈ میں متعدد اسپتالوں کو منظم کرنے والے این ایچ ایس مرسيسائیڈ نے ٹویٹ کیا  کہ مشتبہ سائبر اٹیک کو دیکھتے ہوئے ہم اپنے قومی ہیلتھ سروس کے نظام اور سروس کو محفوظ رکھنے کے لئے ہر ضروری قدم اٹھا رہے ہیں ۔

      این ایچ ایس کے ایک کارکن نے بتایا کہ دوپہر 12.30 بجے ای میل سرور اچانک ڈاون ہو گیا ۔  اس کے بعد کلینکل نظام اور مریض نظام بھی سست ہو گیا ۔ این ایچ ایس کا کہنا ہے کہ وہ اس مسئلے کے بارے میں اپ ڈیٹس کے ساتھ جلد ہی نئی معلومات شیئرکرے گا ۔

      گارجین کی رپورٹ کے مطابق اسپتال کے کمپیوٹر لاک ہو گئے ہیں ۔ مبینہ طور پر جو بھی کمپیوٹر سائبر اٹیک کے شکار ہوئے ہیں ، اس کو کھولنے پر پاپ اپ میسیج آ رہا ہے ، جس میں کہا جا رہا ہے کہ فائل ڈیلیٹ نہیں کرنے کے لئے 300 ڈالر ادا کرنے ہوں گے ۔ پیسے دینے کے لئے 7 دن کا وقت دیا گیا ہے ۔
      First published: