شارجہ بین الاقوامی کتاب میلے میں پہلی بار نایاب عربی، اسلامی مخطوطات کی نمائش، جانیے تفصیلات
تصویر فرنٹ لسٹ
اس نمائش میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے شجرہ نسب کا ایک نادر نسخہ بھی موجود ہے۔ ایک اور مخطوطہ فیروزآبادی کی القمس المحیت کا حصہ ہے، جو 14ویں صدی عیسوی کی سب سے زیادہ مشہور عربی لغات میں سے ایک ہے۔ 13ویں صدی کا ایک مخطوطہ جو مکی بن ابی طالب القیسی کا قرآن کے علوم پر ہے۔ یہ نمائش میں سب سے قدیم مخطوطہ ہے۔
41 واں شارجہ بین الاقوامی کتاب میلہ (SIBF) تمام زائرین کو صدیوں پرانے نایاب عربی اور اسلامی مخطوطات اور کتابوں کو دیکھنے اور پڑھنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ جن میں سے کچھ مخطوطات تو 13ویں صدی عیسوی کے ہیں، جو پہلی بار نمائش میں شائقین کے لیے پیش کی جارہی ہیں۔ 12 روزہ ثقافتی نمائش میں ایک خصوصی نمائش کے ذریعے عرب تہذیب کے عروج و زوال میں علم کے کردار کو دیکھایا گیا ہے۔ یہ نمائش اٹلی کی کیتھولک یونیورسٹی آف دی سیکرڈ ہارٹ اور ایمبروسین لائبریری (ببلوٹیکا ایمبروسینا) کے اشتراک سے منعقد کی گئی ہے، شارجہ بین الاقوامی کتاب میلہ کے 41 ویں ایڈیشن میں اٹلی کو بطور خصوصی ملک کا درجہ دیا گیا ہے۔
نایاب مخطوطات کے مجموعے میں 15ویں اور 16ویں صدی میں قرآن پاک کے قدیم اور تاریخی نسخے بھی موجود ہیں۔ جس میں سنہری صفحات شامل ہیں۔ 17 ویں صدی کا ایک کاسمولوجی کا مخطوطہ کا عنوان 'وجود کے معجزات' ہے۔ جس میں وضاحتی متن کے علاوہ سائنسی مواد سے متعلق تعمیراتی عکاسی بھی نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔ اس نمائش میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے شجرہ نسب کا ایک نادر نسخہ بھی موجود ہے۔ ایک اور مخطوطہ فیروزآبادی کی القمس المحیت کا حصہ ہے، جو 14ویں صدی عیسوی کی سب سے زیادہ مشہور عربی لغات میں سے ایک ہے۔ 13ویں صدی کا ایک مخطوطہ جو مکی بن ابی طالب القیسی کا قرآن کے علوم پر ہے۔ یہ نمائش میں سب سے قدیم مخطوطہ ہے۔
41ویں شارجہ بین الاقوامی کتاب میلہ میں تاریخ کے شائقین اور علم کے متلاشی فرانسوا اوگیر کی 1753 میں شائع ہونے والی خلافت کے تحت عربوں کی تاریخ کے عنوان سے کتاب اور Antonio de Sgobbis' Nuovo et Universale Teatro Farmaceutico (New Universal Pharmaceutical Book) کو بھی تلاش کر سکتے ہیں۔ یونانی طبیب گیلینس کے زیر اثر قدیم عرب طبی ورثے کے فارماسیوٹیکل طریقوں بھی پیش کیا گیا ہے۔
اس نمائش میں معروف یونانی مورخ ہیروڈوٹس کی کتاب 'ہسٹوریکل ڈیڈز آف دی گریکز اینڈ باربرین تھرو دی لائف آف ہومر' بھی موجود ہے، جس میں 10 نقشے اور وسیع نوٹ شامل ہیں، جن میں سے ایک قدیم مصر کا نقشہ ہے جس میں اہرام کے واضح اشارے ہیں۔ گیزا کے ساتھ ساتھ اسکندریہ کی قدیم لائبریری کے صدیوں پرانے نسخے بھی یہاں شائقین کے لیے موجود ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔