ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان کا ہندوستانی جاسوس کو گرفتار کرنے کا دعوی ، ہندوستان نے کی تردید

اسلام آباد: پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں ہندوستانی جاجوس کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار شخص ہندوستانی بحریہ کا ایک افسر ہے ، جسے ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسی را نے بلوچستان میں تعینات کیا تھا۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Mar 25, 2016 07:31 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پاکستان کا ہندوستانی جاسوس کو گرفتار کرنے کا دعوی ، ہندوستان نے کی تردید
اسلام آباد: پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں ہندوستانی جاجوس کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار شخص ہندوستانی بحریہ کا ایک افسر ہے ، جسے ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسی را نے بلوچستان میں تعینات کیا تھا۔

اسلام آباد: پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں ہندوستانی جاجوس کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار شخص ہندوستانی بحریہ کا ایک افسر ہے ، جسے ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسی را نے بلوچستان میں تعینات کیا تھا۔

پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے كل بھوشن یادو نام کے شخص کو گرفتار کیا ہے۔ پاکستان نے یادو پر بلوچستان کی آزادی کے لئے کام کر رہی دہشت گرد تنظیموں اور علاحدگی پسندوں کو مدد پہنچانے کا الزام لگایا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان مسلسل را پر بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کا الزام لگاتا رہا ہے۔

ویب سائٹ 'ڈان نے بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگتي کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اس شخص کو جنوبی بلوچستان سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک اور میڈیا رپورٹ میں بگتي نے کہا کہ را افسر کی گرفتاری سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ بلوچستان میں بیرونی مداخلت کی وجہ سے حالات خراب ہیں۔ میں پہلے دن سے ہی کہہ رہا ہوں کہ بلوچستان میں را کام کر رہی ہے۔

ادھر ہندوستان نے دو ٹوک الفاظ میں ہے کہ وہ کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا ہے۔ ہندوستان ایک مستحکم اور مضبوط پاکستان کے حق میں ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص نے ہندوستانی بحریہ سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور اب اس کا ہندوستانی حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔




First published: Mar 25, 2016 11:13 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading