پارلیمنٹ اجازت دے تو سزائے موت کا قانون نافذ کردیں گے : اردگان
مسٹر اردغان نے جمہوریت اور شہید ریلی میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین ہفتے پہلے بغاوت کرنے کے لئے ذمہ دار امریکہ میں رہ رہے ترکی عالم دین فتح اللہ گولن کے نیٹ ورک کو قانون کے دائرے میں ضرور منہدم کیا جانا چاہیے۔
- UNI
- Last Updated: Aug 08, 2016 10:04 AM IST

فائل فوٹو
استنبول : ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے گزشتہ ماہ ہوئے تختہ پلٹ کی کوشش کی مخالفت میں استنبول میں منعقد ایک ریلی میں کہا کہ اگر پارلیمنٹ نے اجازت دی تو وہ سزائے موت کا قانون نافذ کردیں گے۔
مسٹر اردغان نے جمہوریت اور شہید ریلی میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین ہفتے پہلے بغاوت کرنے کے لئے ذمہ دار امریکہ میں رہ رہے ترکی عالم دین فتح اللہ گولن کے نیٹ ورک کو قانون کے دائرے میں ضرور منہدم کیا جانا چاہیے۔
قابل ذکر ہے کہ ترکی میں 15 جولائی کو بغاوت کی کوشش سے منسلک واقعات میں 270 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔