ہوم » نیوز » عالمی منظر

رجب طیب ایردوگان کا اعلان ، بغاوت کی سازش کرنے والوں کے پر کتر دیں گے

ایردوگان نے کہا کہ گولن ​​کا کاروبار اب بھی کافی مضبوط ہے اور جو بھی ان کا ساتھ دے رہا ہے اس کے لئے بھی یہی سمجھا جائے گا کہ وہ ملک میں بغاوت میں شامل تھا

  • UNI
  • Last Updated: Aug 05, 2016 03:39 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
رجب طیب ایردوگان کا اعلان ، بغاوت کی سازش کرنے والوں کے پر کتر دیں گے
فائل فوٹو

استنبول : ترکی کے صدر رجب طیب ایردوگان نے ملک میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کی کوشش کی مبینہ سازش کرنے والے امریکی مولوی فتح اللہ گولن سے وابستہ کاروباری اداروں، اسکولوں، کمپنیوں اور چیریٹی تنظیموں کو ممنوعہ 'دہشت گرد قرار دیتے ہوئے انہیں بند کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ مسٹر ایردوگان نے کہا کہ گولن ​​کا کاروبار اب بھی کافی مضبوط ہے اور جو بھی ان کا ساتھ دے رہا ہے اس کے لئے بھی یہی سمجھا جائے گا کہ وہ ملک میں بغاوت میں شامل تھا۔

انہوں نے گولن (75) پر الزام لگایا کہ اس نے گزشتہ دس برسوں سے ترکی اور دوسرے ممالک میں واقع اپنے اسکولوں ، چیریٹی تنظیموں اور کاروبار کے نیٹ ورک کے ذریعے ملک کے اداروں میں دراندازی کی ہے اور ایک متوازی ڈھانچہ تیار کرکے ملک کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کی ہے۔

دریں اثناء فتح اللہ گولن نے اپنے خلاف ترک حکومت کی طرف سے جاری ک وارنٹ گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے عدالتی نظام میں عدالتی آزادی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اور یہ وارنٹ صدر کی آمریت اور ان کے غیر جمہوری اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔

First published: Aug 05, 2016 03:39 PM IST