ہوم » نیوز » عالمی منظر

پوپ فرانسس کی یوروپ کی کیتھولک برادری سے پناہ گزینوں کو پناہ دینے کی اپیل

ویانا۔ مشرق وسطی، افریقہ اور کچھ دوسرے ملکوں میں جاری خانہ جنگی، ظلم اور تشدد سے تنگ آکر لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

  • News18
  • Last Updated: Sep 06, 2015 09:32 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پوپ فرانسس کی یوروپ کی کیتھولک برادری سے پناہ گزینوں کو پناہ دینے کی اپیل
ویانا۔ مشرق وسطی، افریقہ اور کچھ دوسرے ملکوں میں جاری خانہ جنگی، ظلم اور تشدد سے تنگ آکر لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ویانا۔ مشرق وسطی، افریقہ  اور کچھ دوسرے ملکوں میں  جاری خانہ جنگی، ظلم  اور تشدد سے تنگ آکر لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ان تارکین وطن کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔ مشکل ترین اور دشوار گزار سفر طے کرنے کے بعد ہنگری اور آسٹریا کے راستہ پناہ گزین اور تارکین وطن کے جرمنی پہنچنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ہزاروں تارکین وطن جرمنی پہنچ گئے ہیں۔


دریں اثنا، پاپائے روم پوپ فرانسس نے یوروپ میں رومن کیتھولک فرقہ کے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ان تارکین وطن کو درپیش بحران کے حل کے لئے اپنا رول ادا کریں۔


ذرائع کے مطابق، سینٹ پیٹر اسکوائر میں ہزاروں کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے پوپ نے کہا کہ صرف یہ کہہ دینا ہی کافی نہیں ہے کہ ہم حوصلہ مند لوگ ہیں۔ بلکہ خود آگے بڑھ کر ان کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔  انہوں نے کہا کہ ہر گرجا اور ہر مذہبی برادری کا یہ فرض ہے کہ وہ ایک خاندان کو رکھے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کو چاہئے کہ وہ ان کی مدد کرے جو بھاگ کر آئے ہیں ، جو جنگ اور بھوک میں مبتلا ہیں اور جنہوں نے بہتر زندگی کی تلاش میں اپنا گھربار سب کچھ چھوڑ دیا ہے۔

First published: Sep 06, 2015 09:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading