پاک وزیر اعظم عمران خان پر پھر بھڑکیں سابق اہلیہ ریحام خان، کہا۔ کئے کا مل رہا ہے پھل

ریحام خان نے کہا کہ عمران خان نے ملک کے ساتھ بے وفائی کی ہے اور انہیں اپنے کئے کا پھل مل رہا ہے۔

Nov 19, 2019 12:55 PM IST | Updated on: Nov 19, 2019 01:29 PM IST
پاک وزیر اعظم عمران خان  پر پھر بھڑکیں سابق اہلیہ ریحام خان، کہا۔ کئے کا مل رہا ہے پھل

اسلام آباد: ان دنوں خراب معاشی حالات کے مدنظر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان پر چوطرفہ حملے ہو رہے ہیں۔ اب عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے بھی ان کی کلاس لگا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کے ساتھ بے وفائی کی ہے اور انہیں اپنے کئے  کا پھل مل رہا ہے۔ اتنا ہی نہیں، ریحام نے نواز شریف کے کنبے کا بچاؤ کرتے ہوئے بھی عمران کو گھیرا ہے۔ ریحام خان نے سوشل میڈیا پر تقریبا چار منٹ کا ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔ جہاں انہوں نے عمران خان کی جم کر تنقید کی ہے۔

گزشتہ دنوں عمران خان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کو جیل میں "ڈائٹ  کوک" بھیجنے سے منع کردیا تھا۔ اس بات کو لیکر ریحام بیحد ناراض نظر آئیں۔ انہوں نے کہا ، نواز شریف کا کنبہ ہر طرح کی مشکلوں کا سامنا کرسکتا ہے۔ آپ کا لیڈر تو ایک دن بھی جیل میں نہیں رہ سکتا ہے۔ آج آپ نے مریم نواز کو ڈائٹ کوک  دینے سے منع کردیا ہے۔ اگر آپ کے لیڈران کو بھی جیل میں کوک پینے سے منع کردیا جائے تو سوچئے کیا ہوگا۔ اگر آپ بھی جیل جائیں گے توآپ کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک ہوگا'۔

ریحام خان نے آگے یہ بھی کہا کہ عمران خان ملک کے ساتھ دھوکہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا،  "آپ نے لوگوں کے ساتھ بے وفائی کی ہے۔ وہیں اب آپ کے ساتھ ہورہا ہے۔ آپ کو اپنے کئے کا پھل مل رہا ہے۔ سال 2014 مں آپ نے دھرنا۔ مظاہرہ کیا تھا۔ اب آپ کے خلاف فضل الرحمٰن  دھرنا۔مظاہرہ کر رہے ہیں"۔

Loading...