ہوم » نیوز » عالمی منظر

نریندر مودی کے دورے کے بعد ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان رشتے مزید مستحکم

نریندر مودی کے دورے کے بعد ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان رشتے مزید مستحکم

  • UNI
  • Last Updated: Oct 30, 2019 11:46 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نریندر مودی کے دورے کے بعد ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان رشتے مزید مستحکم
وزیر اعظم مودی نے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے کی ملاقات

ریاض۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ریاض کے دو روزہ دورے کے بعد ہندوستان اورسعودی عرب کے درمیان باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور دونوں ملکوں کے مابین اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کونسل کے قیام کے معاہدہ پر دستخط کے بعد ترقی کی رفتار مزید تیز ہوگی۔ وزیر اعظم مودی کی کل دیر رات وطن واپسی سے قبل اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کونسل کے قیام کے معاہدہ پر دستخط ہوئے۔ اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان مجموعی طور پر بارہ معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کونسل کی صدارت مشترکہ طورپر وزیر اعظم مودی اورسعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کریں گے۔

اس دورے کے دوران وزیر اعظم مودی نے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے علاوہ متعدد عالمی رہنماوں کے ساتھ باہمی تبادلہ خیال کیا۔ قبل ازیں فیوچر انوسٹمنٹ انیشی ایٹیو(ایف آئی آئی)کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے سعودی کمپنیوں کو ہندوستان کی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہوئے بتایا کہ ہندوستان نے اس شعبے میں 2024 تک 100بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا ہدف مقرر کیا ہے۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں عالمی رہنماوں سے خطاب کرتے ہوئے  مودی نے کہا کہ ہندوستان میں انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ان کے ملک نے اگلے پانچ برسوں میں ملک کی معیشت کو 5ٹریلین ڈالر تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صرف انفراسٹرکچر کے شعبے میں ہی 1.5 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی حکومت نے ملک میں بزنس کے لئے سازگار ماحول بنانے کی خاطر متعدد اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ تجارت میں سہولت کے لئے ورلڈ بینک کی طرف سے جاری ہندوستان کی رینکنگ میں کافی سدھار ہوا ہے۔ پانچ برس قبل ہندوستان 142ویں مقام پر تھا اور اس سال 63 ویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ دو دہائیوں کے دوران ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعلقات میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے۔ دونوں ملکوں کی باہمی تجارت سالانہ 28بلین ڈالر ہوگئی ہے۔ دوسری طرف ہندوستان کے مقابلے پاکستان کی سعودی عرب کے ساتھ باہمی تجارت چار بلین ڈالر سے بھی کم ہے۔
First published: Oct 30, 2019 11:46 AM IST
  • India
  • World

India

  • Active Cases

    6,039

     
  • Total Confirmed

    6,761

     
  • Cured/Discharged

    515

     
  • Total DEATHS

    206

     
Data Source: Ministry of Health and Family Welfare, India
Hospitals & Testing centres

World

  • Active Cases

    1,196,477

     
  • Total Confirmed

    1,666,891

    +63,239
  • Cured/Discharged

    369,964

     
  • Total DEATHS

    100,450

    +4,758
Data Source: Johns Hopkins University, U.S. (www.jhu.edu)
Hospitals & Testing centres