ہندوستان میں کھیلوں کوفروغ دینےمیں خواتین کا ہوسکتا ہے بڑا کردار: نیتا امبانی

ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اورچیئرپرسن نیتا امبانی نےکہا کہ خواتین ایتھلیٹ ہونےکےساتھ ہی اسےمزید فروغ دینے میں بھی مددگارہوسکتی ہیں۔

Oct 08, 2019 09:35 PM IST | Updated on: Oct 08, 2019 09:54 PM IST
ہندوستان میں کھیلوں کوفروغ دینےمیں خواتین کا ہوسکتا ہے بڑا کردار: نیتا امبانی

نیتا امبانی نےمنگل کولندن میں منعقدہ 'دی اسپورٹ بزنس سمٹ' میں 'انسپائرنگ اے بلین ڈریمس' انڈیا کے مواقع' میں ہندوستان میں کھیلوں کےامکانات کے بارے میں خطاب کیا۔(تصویر:نیوز18)۔

ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن اوربین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی اوسی) کی پہلی ہندوستانی خاتون رکن نیتا امبانی نےمنگل کولندن میں منعقدہ 'دی اسپورٹ بزنس سمٹ' میں 'انسپائرنگ اے بلین ڈریمس' انڈیا کے مواقع' میں ہندوستان میں کھیلوں کےامکانات کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نےکہا کہ ہندوستان ایک نوجوان ملک ہےاوریہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اگرہندوستان کےنوجوان اپنے آپ میں ایک ملک ہوتے تویہ دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ملک ہوتا۔ انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کی ممبئی انڈینس ٹیم کی مالکن نیتا امبانی نے اپنےخطاب میں کہا کہ ہندوستان سبھی حلقوں میں نئی بلندیاں حاصل کررہا ہےاوراس میں کھیل بھی شامل ہے۔ خواتین کھیل میں شامل ہونےکےساتھ ہی اسے مزید فروغ دینے میں بھی معاون ہوسکتی ہیں۔

آئی پی ایل اورکرکٹ ورلڈ سے بتائی ہندوستان کی طاقت

Loading...

نیتا امبانی نے آئی پی ایل کی براڈ کاسٹنگ رائٹس اورآئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے فائنل کی ویورشپ کا ذکرکرتے ہوئے ہندوستان کی صلاحیت کے بارے میں بتایا۔ نیتا امبانی نےنوجوان ایتھلیٹ ہما داس کی مثال پیش کرتے ہوئےکہا کہ ان کےپاس سہولیات نہیں تھیں، تو ننگے پیردوڑکرتیاری کی۔ آج وہ کھیل کا سامان بنانے والی کمپنی ایڈی ڈاس کی برانڈ ایمبسڈر ہیں۔

کھیلو انڈیا اورفٹ انڈیا موومنٹ کا بھی ذکر

نیتا امبانی نےوزیراعظم نریندرمودی کےملک میں کھیلوں کوتوجہ دینےکا بھی ذکرکیا۔ انہوں نےکہا کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نےملک میں کھیلوں کوترجیحات  اور فروغ دینے کےلئے کئی پروگرام شروع کئے ہیں۔ اس کے تحت انہوں نے'کھیلو انڈیا' اور'فٹ انڈیا موومنٹ' کی شروعات کی ہے۔

کھیلوں کے لئےکام کررہا ہے ریلائنس فاؤنڈیشن

نیتا امبانی ریلائنس انڈسٹریزلمیٹیڈ کی ڈائریکٹراورریلانس فاؤنڈیشن کی سربراہ ہیں۔ ریلائنس فاؤنڈیشن ہندوستان میں کھیلوں کوفروغ دینےکےلئے کافی وقت سےکام کررہا ہے۔ ریلائنس فاؤنڈیشن نے امریکی باسکیٹ بال لیگ این بی اے کے ساتھ مل کرہندوستان میں ریلائنس فاؤنڈیشن جونیئراین بی اے پروگرام شروع کیا ہے۔ یہ پروگرام ملک کی 20 ریاستوں کے 34 شہروں کے 11 کروڑ بچوں تک پہنچےگا، جوکہ اسےدنیا کا سب سے بڑا جونیئراین بی اے پروگرام بناتا ہے۔

ڈسکلیمر:نیوز18اردوڈاٹ کام ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی، نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا ایک حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ ریلائنس انڈسٹریزکی ملکیت ہے۔

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com