உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دنیا کے بہترین ملازمین کی فوربس فہرست میں ریلائنس ہندوستانی کمپنیوں میں سرفہرست

    دنیا کے بہترین ملازمین کی فوبرس فہرست میں ریلائنس ہندوستانی کمپنیوں میں سرفہرست

    دنیا کے بہترین ملازمین کی فوبرس فہرست میں ریلائنس ہندوستانی کمپنیوں میں سرفہرست

    فوربس کے ذریعہ جاری 2021 کے لئے دنیا کے سب سے بہترین ملازمین کی سالانہ فہرست ’فوبرس ورلڈ بیسٹ ایملائر-2021‘ میں ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ (آر آئی ایل) کو ملک میں پہلا مقام دیا گیا ہے۔ فوبرس رینکنگ کے مطابق عالمی سطح پر ریلائنس 52 ویں مقام پر ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: فوربس کے ذریعہ جاری 2021 کے لئے دنیا کے سب سے بہترین ملازمین کی سالانہ فہرست ’فوبرس ورلڈ بیسٹ ایملائر-2021‘ میں ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ (آر آئی ایل) کو ملک میں پہلا مقام دیا گیا ہے۔ فوبرس رینکنگ کے مطابق عالمی سطح پر ریلائنس 52 ویں مقام پر ہے۔ اس فہرست میں کل 750 کارپوریٹ کو مقام دیا گیا ہے، جس میں فلپس، فائزر اور انٹیل شامل ہیں۔

      فہرست میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کو 119 واں اور لارسن اینڈ ٹوبرو کو 127 واں مقام ملا، جبکہ انفوسس 588 ویں مقام پر رہے۔ ایل آئی سی کو 504 واں مقام ملا۔ یہ رینکنگ ایک عالمی سروے پر مبنی ہے، جس میں ملازمین اپنی کمپنی کو کئی نکات پر پوائنٹس دیتے ہیں۔

      عالمی رینکنگ میں ساوتھ کوریا کی سیمسنگ نے نے بہترین کمپنی ہونے کا خطاب اپنے نام کیا۔ دوسرے سے ساتویں مقام پر امریکی کمپنیوں کا قبضہ ہے۔ اس میں آئی بی ایم، مائیکرو سافٹ، امیزون، ایپل، الفابیٹ اور ڈیل ٹکنا لوجی جیسی کمپنیاں شامل ہیں۔ اس کے بعد 8 ویں نمبر پر ہواوے ہے، جو ٹاپ -10 میں شامل واحد چینی کمپنی ہے۔
      فوربز نے مارکیٹ ریسرچ کمپنی اسٹیٹسٹا کے ساتھ مل کر دنیا کے بہترین  ملازم کمپنیوں کی سالانہ فہرست مرتب کی ہے۔ رینکنگ کا تعین کرنے کے لئے اسٹیٹسٹا نے ملٹی نیشنل کمپنیوں اور اداروں میں کام کرنے والے 58 ممالک کے 1.5 لاکھ ملازمین کا سروے کیا۔ آرآئی ایل نے ایک بیان میں کہا، ’کووڈ وبا کے دوران سب سے برے وقت میں یہ حصولیابی حاصل کرنا اہم ہے۔ کووڈ کے برے دور میں ریلائنس نے یہ یقینی بنایا کہ کسی بھی ملازم کی تنخواہ میں تخفیف (کٹوتی) نہ کی جائے۔ وہ نوکری کی فکر کئے بغیر کام کرسکیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: