ہوم » نیوز » عالمی منظر

دہشت گردی سے نمٹنے کے نام پر پاکستانی فوج نے کیا 50 ہزار بے قصور شہریوں کا قتل

پاکستانی فوج نے ابھی تک تقریبا 50بے قصور لوگوں کا قتل کردیا ہے اور پاکستانی فوج کی ایسی کارروائیوں سے متاثر 50 لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہوکر بھٹکنے کو مجبور ہیں۔

  • Share this:
دہشت گردی سے نمٹنے کے نام پر پاکستانی فوج نے کیا 50 ہزار بے قصور شہریوں کا قتل
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ہوئے 9/11کے حملے کے بعد شروع ہوئے 'وارآب ٹیرر' کے دوران ہزاروں شہری مارے گئے۔ (علامتی تصویر)۔

ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی سے نمٹنے کے نام پر 2002 سے اب تک تقریبا 50 ہزار بے قصورلوگو ں کا قتل کردیا ہے اورپاکستانی فوج کی اس طرح کی کارروائیوں سے متاثر 50 لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہوکر بھٹکنے کو مجبور ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ہوئے 9/11کے حملے کے بعد شروع ہوئے 'وارآن ٹیرر' کے دوران ہزاروں شہری مارے گئے۔  مقامی افسران اور سماجی کارکنان کے اعدادوشمار اس بات کا دعوی کرتے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق 20 جنوری 2014 کی شروعات میں پاکستانی فوج نے افغان سرحد کے قریب ہم جونی علاقے میں رات کو ہوئے ہوائی حملے میں پاکستانی طالبان کے سب سے بڑے کمانڈر عدنان رشید اور اس کے گھر کے پانچ لوگوں کو گولی ماردی تھی۔

مشرف پر حملہ کرنے کیلئے گیا جیل: رشید پہلے پاکستانی ایئر فورس میں ٹیکنیشین تھا۔ وہ ملالہ یوسف زئی کو خط لکھ کر چرچا میں آگیا تھا۔ سابق صدر پرویز مشرف پر حملہ کرنے کی کوشش میں رشید جیل جا چکا تھا۔  اس نے ملالہ کو خط میں اسے گولی مارے جانے کو جسٹیفائی کرنے کی کوشش کی تھی۔ ملالہ کو  2012 میں ایک طالبانی حملہ آور نے سر میں گولی ماردی تھی۔ رشید اور اس کے اہل خانہ کو واقعی مارنے سے پہلے اسے مارنے کی ایک کوشش میں فوج نے اس کے پڑوسیوں پر غلطی سے بم گرادیا تھا۔ جس میں ان کی موت ہو گئی تھی۔


سماجی کارکنان کا دعوی ہے کہ ان معاملوں میں ثبوت جٹانے والوں پر بھی پاک فوج ظلم کر رہی ہے۔ پشتون تحفظ مومینٹ (پی ٹی ایم ) کے 13 کارکنان کی 26 مئی کو ہوئی موت اس کی مثال ہے۔ وہ امن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مارے گئے۔

حالانکہ پاکستانی فوج کے ترجمان آصف غفور نے اس رپورٹ کو جھوٹا ٹھہراتے ہوئے اس کی تردید کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ یہ جھوٹ کا پلندہ ہے۔
First published: Jun 04, 2019 08:20 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading