مشی گن : امریکی ریاست مشی گن کی یونیورسٹی میں فائرنگ کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیورسٹی کے کیمبل ہال میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ تاہم فائرنگ کے نتیجہ میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے سے متعلق تاحال کسی قسم کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
مشی گن کی سینٹرل یونیورسٹی نے اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور کے کیمپس میں ہی موجود ہونے کا خدشہ ہے جبکہ پولیس نے تمام لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔
یونی ورسٹی نے اپنے سوشل میڈیا پیج کے ذریعے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی مشتبہ چیز نظر آئے تو ہیلپ لائن نمبر پر فون کریں۔ مقامی حکام کے مطابق حملہ آور سیاہ فام شخص تھا جو مسلح اور خطرناک معلوم ہوتا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی امریکی ریاست فلوریڈا کے اسکول میں فائرنگ سے 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
There has been a report of shots fired at Campbell Hall on campus. Suspect is still at large, police advise all to take shelter. If you see something suspicious, call 911.
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔