உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    US strike Afghanistan:القاعدہ سرغنہ ایمن الظواہری ڈرون حملے میں ہلاک، امریکہ نےکیا دعویٰ

    امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا امریکی سربراہ ایمن الظواہری۔

    امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا امریکی سربراہ ایمن الظواہری۔

    Al-Qaeda Al-Zawahari killed in US strike Afghanistan: ایڈمنسٹریشن ایک سینئر افسر نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں القاعدہ کے دہشت گرد مخالف مہم چلا رہا ہے۔ یہ آپریشن کامیاب رہا ہے اور کوئی شہری نہیں مارا گیا ہے۔ یہ حملہ افغانستان میں کاونٹر ٹیریزم آپریشن کے تحت کیا گیا۔

    • Share this:
      Al-Qaeda Al-Zawahari killed in US strike Afghanistan:امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کو ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا ہے۔ 2011 میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد القاعدہ کے لیے یہ سب سے بڑا جھٹکا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق الظواہری کو افغانستان میں سی آئی اے کے ڈرون نے مار گرایا تھا۔ کئی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ القاعدہ کا ایک اہم رہنما ایمن الظواہری ہفتے کے آخر میں افغانستان میں امریکی حملے میں مارا گیا۔

      وائٹ ہاؤس نے پیر کی سہ پہر کو اعلان کیا کہ جو بائیڈن پیر کی شام قوم سے "کامیاب انسداد دہشت گردی آپریشن" کے بارے میں خطاب کریں گے، لیکن وائٹ ہاؤس نے کسی کا نام نہیں لیا۔ اگرچہ متعدد میڈیا رپورٹس میں امریکی فضائی حملے میں مارے جانے والے شخص کا نام الظواہری بتایا گیا ہے جو اسامہ بن لادن کے بعد القاعدہ کا نمبر دو رہنما ہے۔

      افغانستان سے بچ نکلا تھا ظواہری
      امریکہ پر 11 ستمبر کے حملوں کے بعد 2001 کے آخر میں امریکی فوج نے افغانستان کی حکومت کو گرایا تھا، اس وقت بن لادن اور جواہری دونوں بچ کر وہاں سے نکلے تھے۔ بعد میں لادن کو امریکی فوجوں نے سال 2011 میں پاکستان میں مار گرایا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Hezbollah: حزب اللہ نے نشر کی اسرائیلی بحری جہاز کی تصویر! اسرائیل نے نہیں کی تصدیق

      یہ بھی پڑھیں:
      Lebanon: لبنان معاشی دیوالیہ کا شکار! روٹی کیلئے لوگوں کا لمبی لمبی قطاروں میں انتظار

      اتوار کو کیا تھا ڈرون حملہ
      امریکی فوجیوں نے ایک نیوز ایجنسی رائٹرس کو بتایا کہ اتوار کو افغانستان کی کابل میں سی آئی اے نے ایک ڈراون حملہ کیا تھا۔ ایڈمنسٹریشن ایک سینئر افسر نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں القاعدہ کے دہشت گرد مخالف مہم چلا رہا ہے۔ یہ آپریشن کامیاب رہا ہے اور کوئی شہری نہیں مارا گیا ہے۔ یہ حملہ افغانستان میں کاونٹر ٹیریزم آپریشن کے تحت کیا گیا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: