உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹوائلیٹ سیٹ جتنی گندی ہے اے ٹی ایم مشین، ریسرچ میں ہوا انکشاف

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    جس اے ٹی ایم مشین سے آپ کیش نکالتے ہیں اس پر ایک پبلک ٹوائلیٹ سے بھی زیادہ جراثیم ہوتے ہیں۔ آپ کو بھلے ہی اس بات پر یقین نہ ہو لیکن حال ہی میں ہوئی ایک تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہو اہے۔

    • Share this:
      ڈجیٹیلائزیشن کے اس دور میں اے ٹی ایم مشین ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔ اس سے کئی فائدے بھی ہیں۔ اے ٹی ایم نے اپنے ساتھ کیش ساتھ لیکر چلنے کی ضرورت کو ختم کردیا ہے جس کی وجہ سے جیب کتروں سے پیسے بچ جاتے ہیں لیکن سوچئے اگر آپ کو پتہ چلے کہ جس اے ٹی ایم مشین سے آپ کیش نکالتے ہیں اس پر ایک پبلک ٹوائلیٹ سے بھی زیادہ  جراثیم ہوتے ہیں۔ آپ  کو بھلے ہی اس بات پر یقین نہ ہو لیکن حال ہی میں ہوئی ایک تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہو اہے۔

      تحقیق میں معلوم ہوا کہ اے ٹی ایم مشین میں اتنے ہی جراثیم ہوتے ہیں جتنے کہ ٹوائلیٹ سیٹ پر۔ یہ جراثیم آپ کی صحت کو کافی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ سائنسدانوں نے اے ٹی ایم مشین کے کی۔پیڈس کی جانچ کی جس سے یہ بات کھل کر سامنے آئی کہ  اس پر موجود جراثیم آپ کو بری طرح بیمار کر سکتے ہیں۔

      برطانیہ کے محققین نے اس ریسرچ کیلئے ٹوائلیٹ سیٹ اور اے ٹی ایم مشین کے کی۔ پیڈس کے نمونے لئے تھے اور ان دونوں جانچ کی۔ دونوں میں برابر مقدار میں ایست خطرناک جراثیم پائے گئے جن سے ڈائریا جیسی خطرناک بیماری ہو سکتی ہے۔

      اس سلسلے میں مائکرو بایولاجسٹ ریچرڈ ہیسنگ نے بتایا کہ ریسرچ کے نتیجے دیکھ کر خود انکے ہوش اڑ گئے۔ جانکاری دے دیں کہ اے ٹی ایم مشین اوت ٹوائلیٹ سیٹ پر جراثیم کا موازنہ کرنے والی یہ ریسرچ ایک اینٹی بیکٹیریل پروڈکٹس بیچنے والی ایک کمپنی 'بایوکوٹ'نے کروائی تھی۔
      First published: