اقوام متحدہ میں یوکرینی علاقوں پر روسی قبضے کے خلاف قرارداد منظور، ووٹنگ میں ہندوستان نہیں ہوا شامل
اقوام متحدہ میں یوکرینی علاقوں پر روسی قبضے کے خلاف قرارداد منظور، ووٹنگ میں ہندوستان نہیں ہوا شامل
روس کی جانب سے یوکرین کے معاملے پر خفیہ ووٹنگ کی تجویز کے بعد البانیہ نے کھلے عام ووٹنگ کی حمایت کی۔ ہندوستان نے بھی البانیہ کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے یوکرین کے چار علاقے لوہانسک، ڈونیٹسک، زاپوریزیا اور خیرسون پر روس کے قبضے کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔ اقوام متحدہ میں اس قرارداد کے حق میں 143 ارکان نے ووٹنگ کی، جب کہ پانچ نے مخالفت میں ووٹ دیا ہے۔ وہیں ہندوستان سمیت 35 دیگر ممالک نے ووٹنگ میں حصہ لینے سے پرہیز کیا۔ یہ قرارداد روس کی جانب سے سیکورٹی کونسل میں اسی طرح کے ایک قرارداد کو ویٹو کرنے کے کچھ دنوں بعد آیا ہے، جس میں ہندوستان نے حصہ نہیں لیا تھا۔
کسی نے بھی نہیں کیا ویٹو کا استعمال اقوام متحدہ نے بدھ کو روس کے خلاف منظور ہوئی قرارداد میں کسی بھی رکن ملک نے ویٹو کا استعمال نہیں کیا۔ یہ ووٹنگ پیر کو یو این جی اے میں یوکرین اور روس کے درمیان ٹکراو کے دو دن بعد ہوئی ہے۔ وہیں، پیر کو ہندوستان نے یوکرین کے علاقوں پر روسی قبضے کی مذمت کرنے کے لئے ایک مسودے پر خفیہ ووٹنگ کی جگہ سرعام ووٹنگ کے حق میں ووٹ دیا تھا۔
ہندوستان نے کی کھلی ووٹنگ کی حمایت روس کی جانب سے یوکرین کے معاملے پر خفیہ ووٹنگ کی تجویز کے بعد البانیہ نے کھلے عام ووٹنگ کی حمایت کی۔ ہندوستان نے بھی البانیہ کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ البانیہ کی تجویز کے حق میں 107 ووٹ ملے، 13 ممالک نے مخالفت کی اور 39 نے ووٹ نہیں ڈالے۔ چین، ایران اور روس سمیت 24 ممالک ووٹ نہیں ڈالنے والوں میں شامل ہیں۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ دنوں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین کے چار مفتوحہ علاقوں کو اپنے ملک میں ضم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ کریملن میں منعقدہ ایک عظیم الشان تقریب میں پوتن نے کہا کہ لوہانسک، ڈونیٹسک، خیرسون اور زاپوریزیا کا علاقہ ہمیشہ کے لیے ہمارے ملک کا حصہ بن رہے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔