ترکی اور شام کی سرحد پر آنے والے خوفناک زلزلے کے نتیجے میں ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ یہاں 4000 سے زیادہ لوگ ا لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 5500 سے زیادہ عمارتیں منہدم ہو چکی ہیں۔ نائب صدر نجاح العطار نے کہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے جبکہ ہم ملبے میں دبے لوگوں کی تلاش کر رہے ہیں۔ اس دوران راحت اور بچاؤ کے کارکنوں کو ملبے کے ڈھیر میں دو معصوم بچے نظر آ جاتے ہیں۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ یہ وائرل ویڈیو ہے، ہم اس کی تصدیق نہیں کرتے۔
اس ویڈیو میں معصوم بچہ اپنے بچانے والے سے کچھ کہہ رہا ہے۔ جو بیحد ہی رونگٹے کھڑے کر دینے والا ہے۔ وائرل ویڈیو میں ملبے تلے دبا بچہ کہہ رہا ہے، 'مہربانی کر کے میری جان بچائیں، مجھے باہر نکالیں، میں آپ کا غلام بن جاؤں گا..' زلزلے سے ہونے والی تباہی کے درمیان شام سے دل دہلا دینے والی تصویر سامنے آ رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کئی ویڈیوز سامنے آ چکی ہیں۔
شام میں شدید زلزلے کے بعد صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔ یہاں ملبے کے ڈھیر میں لوگوں کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ زلزلے کے بعد آنے والے ہلکے آفٹر شاکس کی وجہ سے زمین بار بار لرز رہی ہے۔
Earthquake in Turkey: ترکی میں پھر آیا زلزلہ، 4300سے زائد افراد کی موت، WHOنےدیا یہ انتباہ
دونوں ممالک میں راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔
ترکی اور شام میں پیر کی صبح آنے والے 7.8 شدت کے بھیانک زلزلے اور آفٹر شاکس کی وجہ سے دونوں ممالک میں اب تک 5000 سے زائد افراد ہلاک اور 20 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ یہاں ہر طرف موت کا ماتم ہے۔ ملبے میں زندہ دبے لوگوں کی تلاش جاری ہے۔
پاک کی گھٹیاحرکت، ترکی و شام کی مددکیلئے جارہےہندوستانی فضائیہ کے طیاروں کو پاکستان نےروکا
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے سے پتہ چلتا ہے کہ ترکی میں پیر کو آئے 7.8 شدت کے تباہ کن زلزلے کے بعد سے کم از کم 100 آفٹر شاکس آچکے ہیں۔ ری ایکٹر پیمانے پر اس کی شدت 4.0 یا اس سے زیادہ ناپی گئی ہے۔ حکام کو اندیشہ ہے کہ پیر کی صبح آئے زلزلے اور آفٹر شاکس میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، کیونکہ امدادی کارکنان منگل کو بھی ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔