உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جو بائیڈن سے بولے وزیر اعظم مودی- ہندوستان اور امریکہ کے درمیان اعتماد کی شراکت

    وزیر اعظم نریندر مودی جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا کی دعوت پر دو روزہ QUAD سمٹ میں حصہ لینے جاپان پہنچے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوکیو میں کواڈ سمٹ میں شرکت کی۔ سمٹ میں جاپان، آسٹریلیا، امریکہ بھی شامل ہے۔

    • Share this:
      ٹوکیو: وزیر اعظم نریندر مودی جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا کی دعوت پر دو روزہ QUAD سمٹ میں حصہ لینے جاپان پہنچے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوکیو میں کواڈ سمٹ میں شرکت کی۔ سمٹ میں جاپان، آسٹریلیا، امریکہ بھی شامل ہے۔ ابھی وزیر اعظم مودی اور جو بائیڈن کی دوطرفہ ملاقات ہو رہی ہے۔ اس کے بعد جاپان اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم سے الگ سے ملاقات کریں گے۔

      مودی نے کہا- ہندوستان اور امریکہ کے درمیان اعتماد کی شراکت

      وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، ’ہندوستان اور امریکہ کی سیاسی شراکت داری صحیح معنوں میں ایک اعتماد کی شراکت ہے۔ کئی علاقوں میں ہمارے مساوی مفاد نے اس اعتماد کے رشتے کو مضبوط کیا ہے۔ ہمارے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں بھی مسلسل توسیع ہو رہی ہے۔ حالانکہ یہ ہماری طاقت سے بہت کم ہے‘۔

      جوبائیڈن نے کہا- امریکہ ہندوستان مل کر بہت کچھ کرسکتے ہیں

      وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا، ‘وزیر اعظم جی، ہم دونوں ملک مل کر بہت کچھ کرسکتے ہیں اور کریں گے۔ میں امریکہ-ہندوستان کی شراکت داری کو زمین پر سب سے گہرا بنانے کے لئے پابند عہد ہوں‘۔

      بائیڈن نے کی وزیر اعظم مودی کی تعریف

      میٹنگ سے پہلے جو بائیڈن نے وزیر اعظم مودی کی تعریف بھی کی۔ کہا گیا ہے کہ مودی نے کورونا بحران کو اچھے سے ہینڈل کیا، وہیں وبا سے نمٹنے میں چین ناکام رہا۔

      PM نے طلبا سے کی کواڈ فیلوشپ کےلئے درخواست کی اپیل

      وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی طلبا کو کواڈ فیلوشپ کے لئے درخواست دینے سے متعلق ترغیب دی۔ انہوں نے کہا، ’میں اپنے طلبا کو ‘کواڈ‘ فیلو شپ پروگرام کے لئے درخواست دینے اور انسانیت کے بہتر مستقبل کی تعمیر کرنے والے STEM لیڈران اور اختراع کرنے والوں کی اگلی نسل میں شامل ہونے کے لئے ترغیب دیتا ہوں‘۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: