اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس بار کچھ مختلف ہوا، ہندستان نے روس کے اس مطالبے کے خلاف کیا ووٹ

    UN secret ballot voting on Russian annexation: ہندوستان نے یوکرین کے چار علاقوں پر روس کے "غیر قانونی" قبضے کی مذمت کے مسودے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سیکریٹ بیلٹ ووٹنگ کے روس کے مطالبے کے خلاف ووٹ کیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • intern, IndiaRussia, Ukraine, IndiaRussia, Ukraine, IndiaRussia, Ukraine, India
    • Share this:
      ئUN secret ballot voting on Russian annexation: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس بار کچھ مختلف دیکھنے کو ملا ہے کیونکہ ایک غیر معمولی واقعہ میں بھارت نے روس کی اس مانگ کے خلاف ووٹ دیا ہے۔ ہندوستان نے یوکرین کے چار علاقوں پر روس کے "غیر قانونی" قبضے کی مذمت کے مسودے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سیکریٹ بیلٹ ووٹنگ کے روس کے مطالبے کے خلاف ووٹ کیا۔ روس کی تجویز پر جنرل اسمبلی کی ووٹنگ میں بھارت سمیت 107 ممالک نے خفیہ رائے شماری نہ کرانے کے حق میں ووٹ دیا جس سے سیکریٹ بیلٹ ووٹنگ کے تمام امکانات ختم ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس تجویز پر ووٹنگ بدھ یا جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔

      سیکریٹ بیلٹ کے حق میں پیر کو صرف 13 ممالک نے اپنا ووٹ ڈالا، جب کہ 39 ممالک نے کسی بھی فریق کے حق میں ووٹ دینے سے انکار کیا۔ روس اور چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ سیکریٹ بیلٹ کرانے کے لیے روس نے دلیل دی کہ مغربی لابنگ کی وجہ سے بہت سے ممالک عوامی سطح پر اپنی پوزیشن کی وضاحت کرنے سے قاصر ہیں۔ پیر کو ہونے والی ملاقات کے دوران اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نیبنزیا نے بھی ماسکو کی مذمت کے لیے دباؤ پر سوال اٹھایا۔ نیبنزیا نے پوچھا کہ اس قرارداد کا امن و سلامتی سے کیا تعلق ہے یا یہ قرارداد تنازعات کو کیسے حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے؟ نیبنزیا نے اسے تقسیم اور تنازعات میں اضافے کی سمت میں ایک اور قدم قرار دیا۔

       گولیوں کی آواز سے تھرایا تھائی  لینڈ، ماس شوٹنگ میں  30 سے زیادہ لوگوں کی موت

      پاکستان جانے سے پہلے دو بار سوچیں، امریکہ نے اپنے شہریوں کو کیا خبردار، جاری کی ایڈوائزری



      آپ کو بتاتے چلیں کہ ماسکو پہلے ہی روس کا حصہ بنا چکا ہے، جسے یوکرین سمیت مغربی ممالک نے غیر قانونی اور زبردستی قرار دے رکھا ہے، یوکرین کے چار جزوی طور پر مقبوضہ علاقوں ڈونیٹسک، لوہانسک، کھیرسن اور زاپوریزہیا شامل ہیں۔ اقوام متحدہ میں ووٹنگ کے لیے آنے والی قرارداد میں ریاستوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ روس کے اقدام کو تسلیم نہ کریں اور یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: