ہوم » نیوز » عالمی منظر

'ٹائم ٹریولر' نے کیا مستقبل میں جانے کا دعوی ، کہا : 6 سال بعد وہاں کوئی انسان نہیں تھا

TikTok User Time Traveller: یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب کسی نے ایپ پر مستقبل کے وقت میں سفر کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ خود کو دی میسینجر کہنے والے 2029man نام کے ایک یوزر نے اپنے فالوورس کو مستقبل کے بارے میں بتایا تھا ۔

  • Share this:
'ٹائم ٹریولر' نے کیا مستقبل میں جانے کا دعوی ، کہا : 6 سال بعد وہاں کوئی انسان نہیں تھا
'ٹائم ٹریولر' نے کیا مستقبل میں جانے کا دعوی ، کہا : 6 سال بعد وہاں کوئی انسان نہیں تھا

ایک ٹک ٹاک یوزر نے دعوی کیا ہے کہ اس نے حال کے وقت سے چھ سال کے آگے کا سفر کیا ہے ، جہاں انسان جیسی کوئی چیز نہیں نظر آئی ۔ جیویئر نے اپنے فالوورس کو بتایا ہے کہ وہ 2027 میں گیا ، جہاں آس پاس کوئی بھی انسان نہیں تھا ، لیکن بلڈنگ ، کار اور دیگر ضروری اشیا اپنی جہگوں پر تھیں ، جس کا استعمال کرنے والا کوئی نہیں تھا ۔


سوشل میڈیا یوزر ، جس کا نام @unicosobreviviente ( اس کا ترجمہ ہوتا ہے 'تنہا بچا ہوا' ) ہے ، نے 13 فروری کو اپنا پہلا ویڈیو جاری کیا تھا ۔ اس نے دعوی کیا کہ وہ سال 2027 میں گیا تھا اور خالی سڑکوں پر ٹہل رہا تھا ۔ ریکارڈنگ ختم ہونے سے پہلے ایک خالی کپڑے کی دکان بھی نظر آتی ہے ۔ حالانکہ وہ دکان اسپیشن کے ویلینسیا شہر کی ہے ، جس میں ہر طرح کی چیزیں ہیں ، لیکن وہاں کوئی انسان نظر نہیں آرہا ہے ۔


اس پوسٹ کے بعد اپنے 12 لاکھ فالوورس کے ساتھ اس نے مستقل طورپر ویڈیوز شیئر کئے اور کسی بھی ویڈیو کلپ میں ایک بھی انسان نظر نہیں آرہا ہے اور نہ ہی کوئی چرند پرند ہی نظر آرہا ہے ۔ لیکن انسانوں کے کام میں آنے والی چیزیں جیسے بجلی اور انٹرنیٹ کنیکشن کی سہولت وہاں دستیاب ہے ، تاکہ ٹائم ٹریولرس ویڈیو کو اپ لوڈ کرسکیں ۔


یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب کسی نے ایپ پر مستقبل کے وقت میں سفر کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ خود کو دی میسینجر کہنے والے 2029man نام کے ایک یوزر نے اپنے فالوورس کو مستقبل کے بارے میں بتایا تھا ۔ اس کے ویڈیوز مستقل طور پر آتے رہتے ہیں ، لیکن ان میں سے زیادہ تر غلط ہی ثابت ہوئے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 29, 2021 12:56 PM IST