ہوم » نیوز » عالمی منظر

انفوسس کے کوفاونڈر نارائن مورتی کے داماد رشی سناک کو برطانیہ میں ملی یہ بڑی اور اہم ذمہ داری

39 سال کے رشی فی الحال ٹریزری کے چیف سکریٹری کا عہدہ سنبھال رہے تھے ۔ سناک کی اس تقرری کی تصدیق برطانیہ کے وزیر اعظم کے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل سے کی گئی ہے ۔

  • Share this:
انفوسس کے کوفاونڈر نارائن مورتی کے داماد رشی سناک کو برطانیہ میں ملی یہ بڑی اور اہم ذمہ داری
انفوسس کے کوفاونڈر نارائن مورتی کے داماد رشی سناک کو برطانیہ میں ملی یہ بڑی اور اہم ذمہ داری

انفوسس کے کو فاونڈر نارائن مورتی کے داماد رشی سناک کو برطانیہ کا چانسلر آف دی ایکس چیکر بنایا گیا ہے ۔ سناک کو یہ عہدہ ساجد جاوید کے اچانک استعفی دینے کے بعد دیا گیا ہے ۔ یہ عہدہ وزیر خزانہ کے برابر ہوتا ہے ۔


39 سال کے رشی فی الحال ٹریزری کے چیف سکریٹری کا عہدہ سنبھال رہے تھے ۔ سناک کی اس تقرری کی تصدیق برطانیہ کے وزیر اعظم کے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل سے کی گئی ہے ۔ سناک اعلی سرکاری بینچ میں سکریٹری داخلہ پریتی پٹیل کے ساتھ برطانیہ کے چانسلر آف دی ایکس چیکر کے طور پر شامل ہوں گے ۔



خیال رہے کہ سناک کا یہ پروموشن ایسے وقت میں ہوا ہے جب جمعرات کو برطانہ کے وزیر خزانہ ساجد جاوید نے اپنے عہدہ سے استعفی دیدیا تھا ۔ جاوید کا یہ استعفی بریگزٹ کے کچھ ہفتوں کے بعد ہی آیا ہے ۔ جاوید کو ایک مہینے بعد ہی برطانیہ کی بورس جانسن حکومت کا پہلا سالانہ بجٹ پیش کرنا تھا ۔
First published: Feb 13, 2020 11:48 PM IST